Today's top news 117

آج کی اہم خبریں

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

** کراچی کے ڈیری فارم کے مالکان نے دودھ کی قیمتوں میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا جس پر اطلاق آج 11 فروری سے کر دیا گیا ہے، اب دودھ 210 روپے کا فروخت ہو گا، جبکہ دودھ کے سرکاری نرخ اس وقت 180 روپے ہے.
———————————————————————-
** موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق نئے ریٹس کے مطابق اب نیا موٹر سائیکل کی قیمت فروخت میں 41 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، یہ اضافہ خام مال کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر کی قیمت بڑھنے کئ باعث کی گئی ہے.
———————————————————————-
** گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی سفیر نواف سعید الماکی سے گزشتہ دنوں گورنر ہاوس میں ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دوران فو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی ہم آہنگی کے تعلقات زیر بحث آئے، سعودی عرب نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون اور مالی مدد کی ہے، اور نصف چدی سے زائد عرصہ پر محیط تعلقات کو فروغ اور ترقی دی ہے.
———————————————————————-
** امجد اسلام امجد کے انتقال سے اردو ادب کا درخشندہ ستارہ کا روشن باب ختم ہو کر رہ گیا ہے، ان کے انتقال کی خبر جنگ کی آگ کی طرح پورے پاکستان اور دنیا بھر میں پھیل گئی، انہیں میانی قبرستان میں سپردخاک کر دیا دیا، حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں صدارتی حسن کارکردگی ایوارڈ، ستارہ امتیاز اس کے علاوہ پانچ مرتبہ ” TV” ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے، ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا.
———————————————————————-
** جاپان کی حکومت کی طرف دے سندھ کے پسماندہ اسکولوں کی حالت کو بہتر کرنے کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے ساڈھے تین کروڑ ارب کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے،یہ امداد سندھ کے دور دراز علاقوں میں قائم اسکولوں کی موجودہ خستہ حال اسکولوں پر خرچ کی جائے گئی.
———————————————————————-
** مولانا فضل الرحمن سربراہ “PDM” کا مقامی نجی ہسپتال میں “مثانے” کا کامیاب آپریشن ہو گیا ، گزشتہ کئی ماہ سے وہ مثانے میں پتھری کی تکلیف میں مبتلا تھے، آپریشن کے بعد اب انکی حالت بہتر ہے اور وہ تیزی کے ساتھ روبصحت بھی ہو رہے ہیں، ان کے مثانے سے پتھری نکال دی گئی ہے.
———————————————————————-
** پاکستان کے اندر خود کشی کی وارداتوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ بڑھنے لگا ہے جس کی بنیادی وجہ اور سبب “ذہنی دباو” غربت، بے روزگاری اور گھریلو پریشانیوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے.
———————————————————————-
** “میڈیا رپورٹ” کے مطابق پاکستان میں “”غذائی قلت” 8،7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جس کی بنیادی وجہ آبادی کے بڑھتے ہوئے بتائی گئی ہے، اور ملک کو “غزائی قلت” کے مسائل کا تیزی کے ساتھ سامنا ہے، پاکستان اس وقت دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کے مطابق پانچویں نمبر پر آ گیا ہے، اگر آبادی کے بڑھتے ہوئے گراف کو نہ روکا گیا تو آنے والے دنوں میں پاکستان کو شدید غذائی قلت سے دوچار ہونا پڑے گا.
———————————————————————-
**تحریک انصاف نے انتخابات کیلیے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا، کن کن امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا
آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ،پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا پرانے اور پارٹی بیانیے کے ساتھ کھڑے ہونے والے سابقہ ارکان پارلیمنٹ کو ہی ٹکٹس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، 80 فیصد سابقہ ارکان اسمبلی کو ہی دوبارہ ٹکٹس دئیے جائیں گےجبکہ20 فیصد ٹکٹس نئے امیدواروں کو دئیے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں