جدہ رپورٹ (امداد حسین لک سے ،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جدہ میں منعقدہ ہُوریکا انٹر نیشنل شیف مقابلوں میں بیس سے زائد مختلف ممالک کے شیفز نے حصہ لیا جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد شیف حنا شعیب منتخب ہوئیں جنہوں نے دو مختلف کٹیگری کے مقابلوں میں گولا کباب اور پوریاں ، اور ہنٹر بیف سینڈوچ بنا کر تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کے دو تمغے جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شیف حنا شعیب نے سعودی فوڈ ایکس کوکنگ مقابلوں میں اپنی محنت اور لگن سے دو تمغے جیت چکی ہیں اس موقع پر شیف حنا شعیب کا کہنا تھا کہ ان میڈلز کو جیتنے کے لئیے میری فیملی نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا اور میں یہ میڈلز اپنے ملک پاکستان کے نام کرتی ہوں میں نے یہی سوچ کر اس مقابلے میں حصہ لیا تھا کہ جس طرح فوڈایکس میں دو تمغے جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کیا تھا اس مقابلے میں بھی کامیابی حاصل کروں اور دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کروں کوکنگ میرا شوق ہے میں کوئی پروفیشنل ڈگری ہولڈر شیف نہیں ہوں لیکن کوکنگ مقابلوں میں حصہ لینا میرا شوق اس قدر ہے کہ میں اپنی محنت اور لگن سے عالمی کوکنگ مقابلوں میں لگاتار اپنی محنت اور لگن سے پاکستان کا نام روشن کررہی ہوں اور انشااللہ یہ سلسلہ جاری رکھوں گی