سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
صدر مملکت کا طلباء کو علم حاصل کرنے اور خود کو جدید مہارتوں سے لیس کرنے کی ضرورت پر زور
طلباء خود کو جدید ٹیکنالوجی ، مصنوعی ذہانت ، روبوٹکس وغیرہ جیسے شعبوں میں مہارتوں سے لیس کریں،طلباء علم حاصل کرنے کے ساتھ دیانت داری ، اخلاقیات اور اقدار کو اپنائیں ،طلباء اپنے اندر معاشرے کے نادار اور کمزور طبقات کی خدمت اور ہمدردری کا جذبہ پیدا کریں ،ملک کو معاشی اور مالی بحران سے نکالنے کیلئے ملکی قیادت کو بروقت اور تیز فیصلے کرنا ہوں گے ،ملک کو تیزرفتار ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے دیانت دار قیادت ناگزیر ہے ،پاکستان کو 2 کروڑ سے زائد اسکول نہ جانے والے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنا ہوگا،پاکستان میں پرائمری سطح پر داخلوں کی شرح صرف 68 ٪، خطے کے دیگر ممالک میں یہ شرح 98 فیصد سے زائد ہے.