سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کیلئے قرضوں کی بروقت فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ حال ہی میں حکومت کی طرف سے یوتھ لون اسیکم کے اجراء سے ملک میں لاکھوں باصلاحیت نوجوان مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اخوت کی ملک میں بلا سود قرضوں کی فراہمی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔امجد ثاقب نے وزیرِ اعظم کو یوتھ پروگرام میں نوجوانوں کو روزگار کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسکے علاوہ وزیراعظم کو اخوت کی طرف سے سیلاب زدگان کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔