سابقہ وفاقی وزیر و ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم نے گزشتہ روز عمرہ کی سعادت حاصل کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد سی ای او پرائم سٹار نیوز و جوائنٹ سیکرٹری پاک میڈیا جرنلسٹ فورم 142

سی ای او پرائم سٹار اور جوائنٹ سیکرٹری پاک میڈیا جرنلسٹ فورم حسن بٹ کی سابق وفاقی وزیر و ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم سے مکہ مکرمہ میں ملاقات

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ (تازہ اخبار ،یی این پی نیوز ایچ ڈی)

سابقہ وفاقی وزیر و ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم نے گزشتہ روز عمرہ کی سعادت حاصل کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد سی ای او پرائم سٹار نیوز و جوائنٹ سیکرٹری پاک میڈیا جرنلسٹ فورم حسن بٹ نے بیرسٹر عثمان ابراہیم سے ملاقات کی اور انکو عمرہ کی مبارکباد پیش کی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ بھی کیا،انکے ہمراہ سنئیر لیگی رہنما شاہد سرفراز نائیک بھی موجود تھے، پاک سعودی دوستی پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ہیں مشترکہ ثقافتی اقدار اور مشترکہ عالمی نقطہ نظر پر مبنی ہیں۔ پاکستانی عوام سعودی عرب کی قیادت کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس رشتے کی گہرائی کا اندازہ میلوں مسافت ہونے کے باوجود دونوں عوام کے مابین گہری محبت کے جذبات سے ہوتا ہے۔سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی موجودگی دونوں ممالک کے مابین دوستی کے اس بندھن کو مزید تقویت بخشتی ہے۔ ان پاکستانیوں نے سعودی عرب اور پاکستان دونوں کی معاشی ترقی میں گراں قدر حصہ ڈالا ہے۔ ہم ان تارکین وطن اور عمرہ کی سعادت کے لئے پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر سعودی عرب کے انتہائی مشکور ہیں۔اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ، اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بہترین مہمان نوازی پرمبارکباد پیش کرتے ہیں کے وہ لاکھوں حازمین عمرہ و حج کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔جو کے کافی مشکل کام ہے اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں کہ وہ سعودی عرب اور پاکستان کو ہر طرح کی آفت سے محفوظ رکھے ، اور ہمارے قریبی تعلقات کو مزید وسعت عطا کرے ۔
بیرسٹر عثمان ابراہیم نے حسن بٹ کو اوورسیز میں بہترین صحافتی خدمات پر مبارکباد دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں