مسجد الحرام میں آب زمزم کے یومیہ 150 نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ 291

مسجد الحرام میں آب زمزم کے یومیہ 150 نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ادارہ امورحرمین شریفین کے شعبے برائے امورحفظان صحت وآگاہی کا مسجد الحرام میں فراہم کیے جانے والے آب زم زم کے کولروں اورسپلائی ٹینکوں میں موجود آب زمزم کے یومیہ 150 نمونوں کا مائیکروبیولوجیکل اورکیمیکل لیبارٹری ٹیسٹ کیاجاتا ہے لیبارٹری کے اہلکار مسجد الحرام کے مختلف مقامات پررکھے گئے کولروں اور واٹرٹینکوں سے پانی کی نمونے حاصل کرتے ہیں اوران کا لیبارٹری تجزیہ کیاجاتا ہے تاکہ مستقل بنیادوں پراس کے معیار کی جانچ کی جاسکے۔ ادارہ امورصحت کے ڈائریکٹر حسن بن برکات السویھری کا کہنا تھا کہ ادارے کی لیبارٹری انتہائی معیاری ہے جہاں عالمی معیار کے آلات مہیا کیے گئے ہیں جن پر24 گھنٹے کی بنیاد پرآب زم زم کے مقدس پانی کی جانچ کا عمل جاری رہتا ہے اور مسجد الحرام میں مختلف مقامات پررکھے گئے واٹرکولرزاورسپلائی ٹینکوں سے نمونے حاصل کرنے کے لیے 10 ٹیموں کو مخصوص کیا گیا ہے جو مستقل بنیادوں پرآب زمزم کے نمونے حاصل کرکے انہیں لیبارٹری کو ارسال کرتی ہیں اور اسکے ساتھ ہی آب زم زم کے کنوئیں کی بھی مستقل بنیادوں پردیکھ بھال کا عمل جاری رہتا ہے۰

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں