Today's top news 172

آج کی اہم خبریں

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

**امریکی فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
شکاگو ہائٹس میں مورگن لی مینوفیکچرنگ کی فیکٹری میں ایک زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس نے پانچ لاکھ مربع فٹ پر محیط عمارت کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ این بی سی شکاگو کے مطابق آگ واشنگٹن ایونیو کے 1100 بلاک میں صبح 6 بجے کے قریب مورگن لی میں لگی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے واقعے کے کئی کلپس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ نے کس طرح گودام کو پوری طرح لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ آگ کی وجہ سے آسمان میں اونچائی تک کالے دھوئیں کے بادل نظر آئے جب کہ شعلوں کی اونچائی بھی دل دہلا دینے والی تھی۔ رپورٹس کے مطابق گاڑھا سیاہ دھواں میلوں دور تک دکھائی دے رہا تھا۔ ایک عینی شاہد نے اے بی سی شکاگو کو بتایا کہ اس نے اپنی زندگی میں ایسا کبھی نہیں دیکھا، میں نے اسے صرف فلموں میں دیکھا تھا۔’
———————————————
* اے پی سی APC” موخر
کانفرنس جو 7 فروری کو اسلام آباد منعقد ہونا تھی اس میں تبدیلی 9 فروری اور اب پھر یہ تبدیل کر دی دی گئی ہے، اور غیر معائنہ مدت تک کے لئے اس کو موخر کر دیا گیا ہے، نئی تاریخ کا تعین اور نئی تاریخ کا اعلان کب اور کیسے ہو گا یہ آنے وال وقت ہی بتائے گا.
———————————————
** سابق صدر پرویز مشرف
کی تدفین
پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا آج ملیر کینٹ میں نماز جنازہ پڑھا گیا اور انہیں فوجی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، پرویز مشرف جسمانی اعضاء کی بیماری میں 18 مارچ 2016 سے دوبئی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا اقتدار 9 سال پر محیط تھا، پرویز مشرف نے سب سے پہلے یہ نعرہ بلند کیا تھا،””” سب سے پہلے پاکستان”” جنازے میں فوجی افسران نے بھی شرکت کی.
———————————————
** لتا منگیشکر کی پہلی برسی
عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لتا منگیشکر کو دنیا سے بچھڑے ایک سال بیت گیا، انکی پہلی برسی کے موقع پر ان کے اہل خانہ افسردہ ہیں.
———————————————
** ترکیہ اور شام میں زلزلہ
تاریخ کے ہولناک زلزلہ سے پوری دنیا افسردگی میں ڈوب گئی ہے وزیراعظم آف پاکستان شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی ترکیہ اور شام کے دورہ پر جانے کے لئے اپنی آخری تیاریوں میں
———————————————-
**پی این پی PNP سوگوار میں شامل
“پی این پی PNP” کی انتظامیہ ترکیہ اور شام کے ہولناک زلزلہ میں حکومت اور عوام کے دکھ میں براب کی شریک اور ان کے غم میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، اللہ پاک ہلاک ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت سے ہمکنار کرے.
—————————————————
**پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کی ایک بار پھرقلت
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے کئی ایک پٹرول پمپوں پر “پٹرول دستیاب نہیں” کے بورڈز آویزاں کر دیئے گئے جبکہ دیگر پٹرول پمپوں پر موٹر سائیکل سواروں کو 200 روپے سے زائد کا پٹرول نہیں دیا جا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں