Leap Exhibition in Saudi Arabia 182

سعودی عرب ریاض میں آئی ٹی کی بین الاقوامی لیپ نمائش جس میں متعدد پاکستانی کمپنیاں بھی شریک

رپورٹ : شاہین جاوید (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
اس 4 روزہ نمائش میں دنیا بھر کی 900 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ لیپ کانفرنس میں 500 سے زائد انویسٹرز بھی شرکت کر رہے ہیں۔
لیپ نمائش میں پاکستانی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ 28 کمپنیاں شریک ہیں.دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی لیپ نمائش کے دوسرےایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے.
سفیر پاکستان امیرخرم راٹھور نے کانفرنس میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آئی ٹی کی بڑی مارکیٹ ہے، وژن 2030 کے تحت منصوبوں میں 60 فیصدآئی ٹی کا کردار ہے اس میں پاکستان حکومتی سطح پر سعودی عرب سےمعاہدہ کرنے جا رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں