Pakistani and Kashmiri community members 241

پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں قونصلیٹ کے افسران،پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی اراکین نے شرکت کی

جدہ رپورٹ (امداد حسین لک سے،تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی
یوم یکجہتی کشمیر تقریب میں صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت وزیر خارجہ بلاول بھٹو کےپیغامات پڑھ کر سنائے گئے اورصدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سمیت وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے ویڈیو پیغام چلائے گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید،نے کہا کے بھارت کشمیر میں ظلم اور بربریت بند کرے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک اور جذبے کو مظالم سے نہیں دباسکتا اقوام متحدہ اور او آئی سی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں ،حکومت پاکستان اور ہم کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کشمیریوں کی آزادی تک جاری رکھیں گے۔ تقریب سے سعودی برگیڈیئر جنرل (ر) محمد ابرہیم کاملی،جنرل( ر )عبد اللہ غامدی،ڈاکٹر فیض عابدین اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کے کشمیر صرف کشمیریوں کا نہیں امت مسلمہ کا مسلہ ہے بھارت انسانی حقوقِ کا احترام کرے اور کشمیریوں کے جائز حقوق انکو دیں تقریب سے آسٹریا میں پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر اور او آئی سی کے مستقل سفیر سید محمد فواد شیر سمیت کشمیر کمیٹی کے چیئرمین معسود احمد پوری، کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی کے چیئرمین سردار وقاص عنایت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیری عوام کے ساتھ متحد ہے اور ان کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتا چلا آرہا ہے،جس کے لیے کشمیری کمیونٹی پاکستانی حکومت اور عوام کو خراج تحیسن پیش کرتی ہے تقریب میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی دستاویزی فلم بھی دیکھائی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں