impossible to do the work without bribery, no one listens to the complaints of the citizens 128

رشوت کے بغیر کام کروانا ناممکن،شہریوں کی دہائی سننے والا کوئی نہیں عوامی حلقے افسران نوٹس لے

رپورٹ فیروزوالہ : (ایچ ایم فیاض) (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
فیض پور یونین کونسل نمبر 30 انچارج اسد شاہ نے شہریوں سے رشوت کی کمائی اکھٹی کرنے کیلئے پرائیویٹ کارندے بیٹھا لیے موصوف اتنے بااثر کہ یونین کونسل دفتر آنا پسند نہیں کرتے اور اپنے ماتحت ثاقب اور فیضان نامی ملازمین کے سپرد کرکے غائب ر ہنے لگے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ایک طرف چیف سیکریٹری بلدیات پنجاب کی ہدایت پر گذشتہ دنوں آگاہی کمپین چلائی جاتی رہی کہ بچوں کی فری رجسٹریشن کروائیں دوسری جانب فیض پور یونین کونسل میں بیٹھے پرائیویٹ کارندے عوام کی جبیں ہلکی کرکے اپنی جیبیں بھرنے لگے ڈیتھ سٹرٹفیکٹ،پیدائش،طلاق براے موثر و دیگر کام کیلئے یونین کونسل آنے والے شہریوں کو جائز کام کروانے کیلئے بھی سرکاری فیسوں کے علاوہ رشوت دے کر کام کروانا پڑ رہا ھے عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا،اسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ عثمان جلیس اور چیرمین ثالثی کونسل/ایڈمنسٹریٹر رانا حسنات احمد خان سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ یونین کونسل فیض پور میں اختیارات کے ناجائز استعمال دفتری اوقات میں غائب رہنے اور رشوت نہ دینے والے شہریوں کے جائز کام میں رکاوٹ بننے پر انچارج کلرک اسد شاہ کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل لائی جائے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں