ریاست اور صحافت کے عنوان سے یونائیٹڈ میڈیا فورم کی جانب سے تقریب کا اہتمام 230

ریاست اور صحافت کے عنوان سے یونائیٹڈ میڈیا فورم کی جانب سے تقریب کا اہتمام

رپورٹ الریاض : عالم خان مہمند (تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ریاست اور صحافت کے عنوان سے یونائیٹڈ میڈیا فورم کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فورم کے عہدے داران اور سینئر مقامی صحافیوں نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر تھے ۔
تقریب کی صدارت صدر یونائیٹڈ میڈیا فورم امتیاز احمد نے کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری نورالحسن گجر نے ریاض میں پر خلوص مہمان نوازی پر تمام صحافی بھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے تشخص کا احاطہ اس کی بنیادی اکائیوں کو زیرِ بحث لائے بغیر ناممکن ہےکسی بھی ریاست کی مضبوطی کا انحصار اُس کے مختلف اداروں کی مضبوطی پر ہوتاہے۔ ریاستی ادارے جتنے مضبوط، فعال اور قابل اعتماد ہوں ریاست بھی اتنی طاقتور اور باوقار گردانی جاتی ہے۔ کوئی بھی ریاست عمومی طور پر چار ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے ان میں مقننہ، انتظامیہ، عدلیہ اور صحافت نمایاں ہیں۔جب تک ریاست کے یہ چاروں ستون عزت و وقار کے حامل رہیں تب تک اُس ملک کو بھی وقار کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے میں ریاض میں یونائیٹڈ میڈیا کو بلا تفریق صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تقریب سے یونائیٹڈ میڈیا کے صدر امتیاز احمد ،اور سنئیر صحافی ملک ندیم شیر ،مبشر انوار ،ملک کامران ،وسیم خان ،منیر احمد شاد ،زبیر خان بلوچ اور دیگر نے چوہدری نورالحسن گجر کو ویلکم کرتے ہوئے اپنے خطابات میں کہا کے ریاست اور صحافت اس وقت پاکستان میں نازک صورتحال سے گزر رہے ہیں ایک طرف ملک میں جہاں معاشی حالاتِ خراب ہیں وہاں صحافتی اداروں میں بھی صحافی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ہمیں اپنی صحافت کے ساتھ ساتھ ریاست کو بھی مضبوط کرنا ہے اور ریاستی ادارے بھی صحافیوں کو اس وقت تقسم نہ کریں اور انکے جائر حقوق کا خیال رکھیں اس وقت ہمارا ملک جس نازک دور سے گزر رہا ہے اس میں ہم سب کے لیے اتفاق و اتحاد بہت ضروری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں