**رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کی ضمانت منظور ہو گئی
الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں عدالت نے فوادچودھری کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے 20 ہزار روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی،عدالت نے فوادچودھری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے کہاکہ پارلیمنٹیرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں،اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ فوادچودھر ی ایسی گفتگو نہیں کرینگے.
—————————————————————–
**اسلام آبادہائیکورٹ نے شیخ رشید کی طلبی کا نوٹس معطل کر دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے شیخ رشید کو آبپارہ پولیس کی طرف سے جاری طلبی کا نوٹس معطل کر دیا،جسٹس طارق محمود نے شیخ رشید کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا،عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو نوٹس جاری کر دیا۔
—————————————————————–
** پیپلز پنک بس سروس کا اجراء
سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے آج (یکم فروری 2023) کراچی کی ورکنگ وومن کے لئے “پیپلز پنک بس سروس” کا افتتاح کر دیا، یہ بس سروس ماڈل کالونی سے ٹاور تک براستہ شارع فیصل روٹ پر چلے گئ، خواتین کی سہولت کے لئے مزید بسیں چلائی جائیں گیئں، یہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے خواب کی تکمیل کا دن ہے، شرجیل میمن نے کہا کہ عنقریب خواتین کے لئے نئی الیکٹرک کی بسیں بھی چلائی جائیں گئیں، تاکہ دوران سفر خواتین بلا خوف و خطر اپنے سفر کو جاری رکھ سکیں.
—————————————————————–
* “ایل پی جی LPG” کی قیمت میں 60 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا گیا، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد
“ایل پی جی” کا بھی غریب عوام پر مہنگائی کا ” بم گرا ” دیا، جس سے عوام مزید پریشانی میں ڈوب گئے.
—————————————————————–
** کے الیکٹرک K ELECTRIC
” کے الیکٹرک” نے صارفین کی سہولت کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10 روپے 80 پیسے کی کمی کا اعلان کر دیا، صارفین نے کے الیکٹرک کے اس فیصلہ کو سراہتے ہوئے سکون کا سانس لیا ہے.
—————————————————————–
** ایم کیو ایم کا تنظیمی ڈھانچہ
مقامی روزنامہ کے مطابق، ایم کیو ایم پاکستان “MQMP” کے تنظیمی ڈھانچہ میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا گیا ہے، اور نئے نظام کو 1992 کے تنظیمی ڈھانچہ کی طرز پر لایا جائے گا، جس میں رابطہ کمیٹی کو ختم کر دیا جائے گا، اور اس کی جگہ پر مرکزی کمیٹی تشکیل دی جائے گئی، متوقع ہے کہ اس تبدیلی پر عمل آنے والے دو تین ماہ کے بعد عمل ہو جائے گا.
—————————————————————–
** بابر غوری کی وطن واپسی
ایم کیو ایم “MQM” کے سابق راہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری طویل عرصہ کے بعد منگل کو کراچی واپس پہنچ گئے، توقع ہے کہ وہ چند روز میں سیاسی ملاقاتوں کا بھی سلسلہ شروع کر دیں گئے.
—————————————————————–
** نوجوانوں کو مثبت تخلیقی آرٹ کی طرف راغب کیا جائے
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو مثبت تخلیقی آرٹ کی طرف راغب کیا جائے، یہ اقدام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،کراچی سمیت سندھ بھر میں شعبہ آرٹ کے لئے آرٹسٹوں کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے گئی، اور” پرفارمنگ آرٹس” کو معاشرے کی ثقافتی زندگی کا اہم ترین ستون تصور کیا جائے گا، نوجوان آرٹسٹوں کے فن کو مزید نکھارنے اور حوصلہ افزائی کے مقاصد کو مدنظر رکھ کر انکی ہر ممکن حوصلہ افزائی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا جائے گا، یہ سب ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ دنوں “نیشنل اکیڈیمی آف پرفامنگ آرٹس ،، ناپا NAPA” کی چوتھی کانووکیشن کی تقریب کے دوران کیا.
—————————————————————–
** سینئر صحافی عاشق چوہدری انتقال کر گئے
سینئر صحافی عاشق چوہدری طویل علالت کے بعد گزشتہ دنوں لاہور میں رضائے الہی سے انتقال فرما گئے، مرحوم لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر، اور صحافی کاشف چوہدری کے وال گرامی تھے، انہیں گرانقدر صحافتی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے “صدارتی تمغہ ستارہ امتیاز” بھی مل چکا ہے، انکی رحلت پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے صحافتی تنظیموں کی طرف سے، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ہے.
—————————————————————–
**پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے مارنے کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ کا آئی جی کو3 فروری تک مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے مارنے اور فیملی کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس شہرام سرور نے پرویز الٰہی کی درخواست پر چیمبر میں سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا وفاقی حکومت کے ایما پر محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ تعینات کیاگیا،نگران حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایاگیاہے ،عدالت نے 3 فروری تک پرویز الٰہی اور فیملی ممبران کے خلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدی.
122