Federal Minister Khawaja Muhammad Asif 186

ہماری 20,25 سال کی تاریخ اس بات کی شہادت دیتی ہے کہ اس جنگ میں کوئی تفریق نہیں ہے.وفاقی وزیر خواجہ محمدآصف

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دہشتگردی کے خلاف جنگ ساری قوم کی جنگ ہے.یہ کسی ایک مذہب کی جنگ بھی نہیں ہے دہشتگردی کا شکار ہماری اقلیتیں بھی ہوئی ہیں.ہماری 20,25 سال کی تاریخ اس بات کی شہادت دیتی ہے کہ اس جنگ میں کوئی تفریق نہیں ہے.
آج سے ڈیڑھ دو سال پہلے بریفنگز کے نتیجے میں جو بھی فیصلے کیے گئے وہ اس ہاؤس نے منظور نہیں کیے تھے یہاں کوئی ڈیبیٹ نہیں ہوئی تھی ہمیں ایک بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ سلسلہ ہورہا ہے.اس خون کا حساب کون دیگا؟اسی ہال میں ہمیں دو تین دفعہ بریفنگ دی گئیں جس میں یہ بات بڑی واضح طور پہ بیان کی گئی کہ ان لوگوں سے بات چیت ہوسکتی ہے اور یہ امن کے راستے پر آسکتے ہیں.لیکن اسی دوران افغانستان جنگ کے خاتمے کے بعد ہزاروں بےروزگار افغانیوں کو پاکستان بلالیاگیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں