رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
* مظفر وارثی کی بارھویں برسی
ممتاز شاعر ادیب مظفر وارثی کی آج بارھویں برسی ہے، وہ 28 جنوری 2011 کو طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال فرما گئے تھے، اور جوہر ٹاون کے قبرستان میں ان کی تدفین کی گئی تھی، مظفر وارثی 23 دسمبر 1933 میں میرٹھ میں پیدا ہوئے تھے.
—————————————————
* مقامی عربی روزنامہ کے مطابق سعودی عرب صاف توانائی کی گراہمہ کے منصوبہ پر 266 ارب ڈالرز (10 کھرب ریال) کی سرمایا کاری کرے گا، ٹرانسپورٹ، لائنوں اور تقسیم کے مزید نیٹ ورکس کو بھی شامل کیا جائے گا.
—————————————————
* چین سے سعودی عرب کے معاہدے
مقامی روزنامہ کی حالیہ آشاعت میں اس بات کا انکشاف سامنے آیا ہے کہ چین سے نئے معاہدوں کا یہ ہرگز مطلب نہی کہ امریکہ سے عدم تعاون نہی، دونوں ملکوں کے ساتھ بھرپور طریقے سے تعاون جاری رکھیں گئے.
—————————————————
* عالمی ادارہ صحت ” WHO” کی حالیہ ریسرچ رپورٹ کے مطابق “کورونا وائرس” تین سال گزر جانے کے باوجود بھی حالت ایمرجنسی کی حالت میں ہے، “کورونا وائرس” پھیلنے سے اب تک 75 کروڑ 20 لاکھ افراد میں اس وبائی مرض کی تصدیق ہوئی ہے، 68 لاکھ افراد ہلاک ہونے والے اصل اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہیں، دنیا اس خطرناک بیماری کی جنگ میں چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے.
—————————————————
*پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ، اعلامیہ جاری کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دی ، انہوں نے معاشی اصلاحات سے متعلق بھی آگاہ کیا ، اسحاق ڈار نے کہا کہ ماضی میں آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا تھا ، موجودہ قرض پروگرام بھی مکمل کریں گے ،معاشی اصلاحات کیلئے پرعزم ہیں،معاہدے کو مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے ، گیس سیکٹر کے گردشی قرض ختم کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی ہے ، توانائی شعبے میں اصلاحات متعارف کروائی جارہی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نویں اقتصادی جائزے کی تکمیل کیلئے مل کرکام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیاہے.
—————————————————
*محمد عامر کو ٹیم میں لیا جائے گا یا نہیں ؟ قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے واضح کر دیا
ہارون رشید سے شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھ کر دیکھنا ہوگا کہ آیا ایسے کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوکر جیت کے لیے سازگار ثابت ہوسکتے ہیں یا نہیں، اگر کوئی نوجوان کرکٹر بھی سینئر جیسی کارکردگی پیش کرے گا تو بہت سوچ سمجھ کر دونوں کو منتخب کرنے کے لیے جائزہ لینا ہوگا۔
145