the beloved homeland, which was obtained after the sacrifices of millions of people 191

کلمہ کی بنیاد پر لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد حاصل کیا جانے والا وطن عزیز پاکستان کسی سیاستدان کی میراث نہیں

رپورٹ لاہور : (ایچ ایم فیاض) (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کلمہ کی بنیاد پر لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد حاصل کیا جانے والا وطن عزیز پاکستان کسی سیاستدان کی میراث نہیں سیاستدانوں کو ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے لیکن افسوس کہ کسی نے بھی مسائل کے حل کے لیے کچھ نہیں کیا ہم سب اخلاق سے عاری ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ممبر پنجاب اسمبلی رہنے والی سابقہ ایم پی اے سکینہ شاہین نے نمائندہ پی این پی سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا جو کچھ اس وقت پاکستان میں ہو رہا ہے ہم اس کے متحمل نہیں ہمارے دور میں جب دو روپے کی سستی روٹی کا پراجیکٹ آیا میں سستی روٹی اسکیم کی وائس چیئرمین تھی کوئی ایک پیسے کی کرپشن ثابت کر کے دکھائے کیونکہ ہم نے خدمت خلق کو عبادت سمجھ کر کیا اب غریب آدمی سے دو وقت کی روٹی چھین لی گئی سکینہ شاہین کا کہنا تھا سرکاری اداروں میں بیٹھے ہوئے افسران کو چیک اینڈ بیلنس کا کوئی خوف نہیں کسی کو کوئی پوچھنے والا نہیں اگر اداروں سے کرپشن ختم کرنی ہے تو ہمارے جیسوں کو تنخواہوں کے بغیر کام کرنے کی اجازت دیں ہم اپنے ملک کی ترقی کے لیے بے لوث خدمت کر کے دکھائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں