Today's top news 199

آج کی اہم خبریں

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

**پشاور، پولیس لائنز کی مسجد کے اندر دھماکا
ترجمان پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پشاور پولیس لائنز میں واقع مسجد میں دھماکہ ہوا ہے.
پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے میں 50 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کیا گیاہے جن میں سے 15 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔دھماکے میں زخمی ہونے والے زیادہ ترافراد کا تعلق پولیس سے ہے ، دھماکے کے وقت مسجد میں ظہر کی نماز کی ادائیگی جاری تھی ، دھماکے کی نوعیت کاتعین کیا جارہاہے ۔دھماکے کے باعث مسجد کا ایک حصہ شہید ہو گیا ہے ۔پولیس لائنز پشاور کا ریڈ زون علاقہ ہے.
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاہے جبکہ ملبے تلے دبے ہوئے نمازیوں کو بھی نکالا جارہاہے ۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کاکہناہے کہ ہسپتال میں اب تک 70 زخمیوں کو لایا جا چکا ہے.
——————————————-
**وزیر خارجہ بلاول کا دورہ امریکہ
وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری آنے والے دو ماہ کے دوران امریکہ کے تین دورے کریں گئے، 7 فروری کو امریکی کونسل آف چرچز کے دعائیہ ناشتہ میں شریک ہوں گئے، دعائیہ ناشتہ میں امریکی صدر جوبائئڈن بھی موجود ہوں گئے.
——————————————-
** جزام کے مریضوں کو دیکھ کر
بہت دکھ ہوا ہے
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا یے کہ جزام کا مرض اب پاکستان سے ختم ہونا چاہئے، ہر شخص اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرے، جزام کے مریضوں کو دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا ہے، “عالمی یوم جزام” کے موقع پر ہمیں اس مرض سے نجات دلانے کے لئے اپنی عملی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے.
——————————————-
** کے یو جے KUJ کے انتخابات
کراچی یونین آف جرنلسٹس “کے یو جے” کے سالانہ انتخابات میں پروگیسیو پینل چھٹے سال بھی کامیاب ہو گیا، اور کلین سوئپ کیا، فہیم صدیقی صدر، لیاقت علی رانا جنرل سیکرٹری، جاوید قریشی خازن، نسیم کھوکھر نائب صدر، اور فیضان لاکھانی اور سمیر قریشی جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے.
——————————————-
** میئر کراچی جماعت اسلامی
کا ہو گا
امیر جماعت اسلامی کراچی کے حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی ہو گا، کراچی کے روشن اور تابناک مستقبل کے لئے تمام پارٹیوں سے رابطہ اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، جماعت اسلامی عوام اور کراچی کے سچے جزبے کو لے کر آئی ہے.
——————————————-
** سندھ طاس معاہدہ
اقوام متحدہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی ثالثی عدالت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دریائی پانی کی تقسیم کے 63 سالہ پرانے اور سنگین مسلئے “سندھ طاس معاہدہ” سے جڑے کشن گنگا اور رتلے ڈیم تنازعہ کی سماعت شروع کر دی گئی ہے.
——————————————-
** 2 کھرب روپے کے نئے ٹیکس
وفاقی حکومت کی جانب سے دو کھرب روپے کے نئے ٹیکس قوم پر عائد کرنے کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے، اس کا بوجھ عوام صنعت اور زراعت کے شعبوں پر پڑے گا.
——————————————-
** سعودی وزارت افرادی قوت
مقامی عربی روزنامہ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں اور اداروں میں یومیہ ڈیوٹی کی انتہائی حد 8 گھنٹے ہے، کارکن سے مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہیں لی جا سکتی.
——————————————-
**آصف زرداری نے عمران خان کے الزامات پر لیگل نوٹس بھجوا دیا
سابق صدرآصف علی زرداری نے عمران خان کے الزامات پر لیگل نوٹس بھجوا دیا۔
لیگل نوٹس عمران خان کے بنی گالہ ایڈریشن پر بھیجا گیاہے ،لیگل نوٹس آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے بھجوایاگیا۔
لیگل نوٹس میں کہاگیاہے کہ عمران خان 14 روز میں اپنے بیان پر غیرمشروط معافی مانگیں ،معافی نہ مانگی تو عمران خان کیخلاف سول اورفوجداری کارروائی کی جائے گی ،آصف زرداری پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر ہیں ،بیان سے آصف زرداری کی پاکستان اور بیرون ملک ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی .
یاد رہے کہ عمران خان نے آصف زرداری پر ان کے قتل کیلئے دہشتگردتنظیم کو رقم دینے کا الزام عائد کیاتھا.
———————————————-
**متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زید النہیان کو آج پاکستان کے دورے پرپہنچنا تھا تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ صدریو اے ای کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پربات چیت طے تھی، ان کا دورہ اب ری شیڈول ہوگا۔
———————————————–
**سعودی عرب میں چیف آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد کی سعودی معاون وزیر دفاع انجنیئر طلال العتیبی سے ملاقات
سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات میں معاون وزیر دفاع انجینیئر طلال العتیبی اور جنرل ساحر شمشاد نے عسکری اور دفاعی شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ دیگر باہمی امور پر بھی گفتگو کی گئی.
———————————————–

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں