An evening full of music and art was organized 231

ریاض اریبین پلس کمپنی کمپنی کی جانب سے پاکستانی کیمونٹی کے لیے میوزک اور فن سے بھری ایک شام کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ الریاض : عالم خان مہمند (تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
موسیقی سے بھری منعقدہ شام میں کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات سیاسی سماجی اور صحافی برادری نے شرکت کی اور تقریب کی صدرات ایونٹ آرگنائزر بازغہ ایوب نے کی جبکہ مہمان خصوصی ناصر نوح السعیدان تھے ، تقریب میں پاکستانی ڈھولکی کی تھاپ نے سماں باندھا اور مقامی گلوکاروں نادر،جہانزیب اور عمیر نے موسیقی کے سر بکھیر کر حاضرین سے خوب داد سمیٹ کر تقریب کو چار چاند لگائے تقریب میں نوجوان پاکستانی آرٹسٹ ایمل زاہد نے لائیو پینٹنگ بنایی اور اپنی خوبصورت اور دیدہ زیب پینٹنگ نمائش کے لیے پیش کی جو کے حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہی اس موقع پر آرٹسٹ ایم زاہد کا کہنا تھا کے ۔۔۔۔ساٹ ایمل زاہد۔یہ میرا ایک شوق جو ںچیبن سے میں یہ بناتی آ رہی ہوں اور میرا موضوع ہمشہ قدرتی شکار کو اجاگر کرنا ہے ،تقریب میں خواتین نے گھر سے تیار کئے ہوئے لذیز پاکستانی پکوان بھی شرکاء کے پیش کئے جس میں شامی کباب کو خوب پسند کیا گیا ۔اس موقع پر ایونٹ آرگنائزر بازغہ ایوب نے ایونٹ کے حوالے سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس ایونٹ کا مقصد کیمونٹی کے لیے ایک تفریحی فراہم کرنا اور آپس میں کیمونٹی کو جوڑنا ہے.
اس تقریب سے نہ صرف ہمیں تفریح کا موقع ملا بلکہ ہمارے پاکستانی کیمونٹی کے آپس کے تعلقات بھی بڑھتے ہیں ۔
آرگنائز بازغہ ایوب نے آخر میں سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا اس ایونٹ کا مقصد بزنس کمیونٹی کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا تھا جس کے لیے وہ کامیاب رہی اور انهوں نے کہا ایسے پروگرام وہ کرتی رہیں گی.

ایمل زاہد پینٹنگ آرٹسٹ الریاض سعودی عرب



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں