Today's top news 191

آج کی اہم خبریں

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

**پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، اطلاق ہو گیا
وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی میں پسی عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا گیا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوراً کر دیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول اور ڈیز ل کی قیمت میں 35، 35 روپے اضافے کی خبر عوام کو سنائی ہے، جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیز ل کی قیمت میں 18روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ،قیمتوں کا اطلاق فوراً کر دیا گیا ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرو ل 249روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 262روپے 80 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے ، کیروسین آئیل 189 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیز ل 187روپے فی لیٹر ہو گیا ہے.
—————————————————
** دالوں کی قیمتوں میں اضافہ
اگر پورٹ پر کھڑے دالوں کنٹینر کو کلئیر جلد کلئیر نہ کیا گیا، تو ملک کے اندر سے دالوں کی شدید قلت ہو جائے گئی، ملک کے اندر اس وقت صرف 15 دن کے لئے دالوں کا کوٹہ باقی رہ گیا ہے.
—————————————————
* کراچ موسمیات کی پیشن گوئی
محکمہء موسمیات کے مطابق کراچی اور سندھ بھر میں ہفتہ اور اتوار کو ہلکی بوندا باندی ہونے کی توقع ہے، جس سے موسم میں خنکی آنے سے موسم ٹھنڈا اور سرد ہو جائے گا، غیر ضروری سفر کرنے کی ہدائت کی گئی ہے.
—————————————————
* گورنر سندھ + آصف زرداری
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی اسلام آباد میں ملاقات، کے دوران ملک ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی، اور دیگر صوبہ کو درپیش مسائل، شہر قائد کی ترقی کے مسائل زیر بحث آئے، جبکہ کراچی کو درپیش پیچیدہ مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کے لئے پرعزم ارادہ پر بھی بات چیت کی گئی.
—————————————————
** آئی ایم ایف کا خطرہ
آئی ایم ایف کے پاکستان آمد سے قبل ملک کے اندر مہنگائی، قیمتوں کے بڑھنے کا شدید خطرہ، پٹرولیم مصنوعات بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا ریڈ سگنل نظر آنے لگا ہے، عوام قبل از وقت ہی پریشانیوں میں ڈوب کر رہ گئے ہیں.
—————————————————
** اردو بولنے پر بچے کا منہ کالا
“میڈیا رپورٹس” کے مطابق نرتھ ناظم آباد کے ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم بچے کا منہ اس لئے “کالا” کر دیا کہ اس نے اسکول کے اندر دوران اسکول اوقات “اردو” میں بات کی، بچے کے والدین اور پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ نے اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے،اور اسکول کے خلاف انکوائیری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے.
—————————————————
** ورلڈ اکنامک فورم کا انتباء
“میڈیا رپورٹ” کے مطابق (ورلڈ اکنامک فورم) نے خبر دار کیا ہے، کہ رواں سال 2023 میں دنیا بھر کے ممالک کو خوراک اور توانائی اور مہنگائی کا شدید سامنا کرنا پڑے گا.
—————————————————
** آٹھویں گلوبل رسکس رپورٹ
8ویں گلوبل رسکسں کی رپورٹ کے مطابق انسانی ترقی کے لئے مطلوب سرمایہ کاری سمابی اور اقتصادی ڈھانچہ شدید طور پر متاثر ہو گا، اشیاء ضروریات عام آدمی کی قوت خرید سے بہت کم ہو جائیں گئیں.
—————————————————
** کراچی میں اسٹریٹ کرائمز
اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ اور روک تھام کے لئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے ہوئے گراف اور وارداتوں کے تدارک کے لئے متعلقہ تھانوں کے ذمہ داران کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گئے، اور متعلقہ تھانوں کے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، کارکردگی کے ذمہ داران کے خلاف خفیہ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں.
—————————————————
،** غیر شائستہ حرکات پاکستانی
سعودی عرب کے مقامی عربی روزنامہ کے مطابق غیر شائستہ اور غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ایک۔پاکستانی خاتون سمیت 7 افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے، اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دے دیا گیا ہے.
—————————————————
* ڈالر کی اونچی اوران
ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی شدید بے قدری کا سلسلہ جاری، ڈالر 271 روپے کا ہو گیا.
—————————————————
* “سعودی میڈیا کے مطابق” سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے مطابق بیمار ہونے پر ملازم کو تنخواہ کے ساتھ بیماری کی چھٹی لینے کا مکمل حق حاصل ہو گا، ادارہ بیماری کی چھٹی مسترد کرنے کا ہرگز مجاز نہی ہو گا.
—————————————————
** کراچی کی بہتری کے اقدامات
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوتی نے کہا ہے کہ صوبے میں خوشگوار ماحول کو برقرار رکھنا میری سب سے پہلے اولین کوشش ہے، کرسچی اور صوبے کی بہتری کے لئے جو بہتر اقدام ہو گا اس پر سب سے پہلے عمل کیا جائے گا، طلباء طالبات کے لئے تمام جامعات کی فیسوں میں 50% تک کمی کی تجویز بھی زیر غور ہے، اور مستحق اور قابل طلباء طالبات کے لئے انکی قابلیت کو مدنظر رکھ کر “اسکالر شپ” میں 100% تک اضافہ کیا جائے گا.
—————————————————

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں