Ferozwala Kahcheri people forced to loot by canteen mafia 127

مہنگے داموں ناقص اشیاء کھانے سے شہری بیمار پڑنے لگے، کاروائی کی جائے،عوامی مطالبہ

فیروزوالہ( ایچ ایم فیاض) (تازہ اخبار ،ہی این پی نیوز ایچ ڈی)

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا اور اسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ عثمان جلیس کے احکامات کے باوجود فیروزوالہ کہچری کی کینٹنوں پر مہنگے داموں ناقص اشیاء کی فروخت جاری محکمہ فوڈ اتھارٹی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے چپ سادھ لی ناقص اشیاء کھانے سے ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریاں پیدا ہونے لگی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں غلام حسن،سلامت علی، معراج دین،نور الحق و دیگر کا کہنا تھا کہ پریشان حال دور دارز علاقوں سے کہچری میں الصبح اپنے مسائل کے حل کیلئے آنے والوں کے لیے ناشتہ کے علاوہ دیگر کھانے پینے کی اشیاء بوجہ مجبوری یہاں کی کنٹینوں سے خریدنی پڑتی ہے لیکن یہاں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ظلم و زیادتی سے کم نہیں عوام کی پہلے ہی منہ زور مہنگائی نے کمر توڑ رکھی ھے دوسرا یہاں عوام کی سہولت کیلئے بنائی گئی کینٹن والوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوٹ مار مچا رکھی ھے متعلقہ اداروں کے افسران نے عوام کو ان گرانفرش مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ان مافیا کے خلاف کارروائی نہ ھونے کی وجہ سے ان کے حوصلے بلند ہیں یہ عوام کو غیر معیاری ناقص اشیاء کی فروخت کرکے من چاہیے پیسے وصول کررھے ہیں ان کی ہر چیز کا اپنا ہی ریٹ ھے جن کے خلاف کوئی کارروائی عمل نہیں لائی جارہی ھے آئے روز یہاں اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور انہیں قابو کرنے والے افسران غائب ہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا اسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ عثمان جلیس اور بار ایسوسی ایشن فیروزوالہ صدر میاں عبید و دیگر حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کنٹین مالکان کا موقف ھے کہ یہاں کنٹین ٹھیکہ جات سسٹم کے تحت پر ھے اور ٹھیکہ کا ریٹ زیادہ ھے جس وجہ سے اشیاء کے ریٹ کچھ زیادہ ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں