Maryam Nawaz 151

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،ہی این پی نیوز ایچ ڈی)

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز کے وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی ہے. دھند کے باعث مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی،مریم نواز جمعہ کو لندن سے دبئی کیلئے روانہ ہوں گی ،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز ہفتے کے روزسہ پہر3 بجے لاہور پہنچیں گی ،اس سے قبل مریم نواز کی وطن واپسی ہفتہ کی رات 8 بجے شیڈول تھی.
پاکستان سے لیگی رہنما مریم نواز کے ساتھ واپس آنے کیلئے دبئی جائیں گے ،مریم نواز ہفتہ کو غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے لاہور پہنچیں گی.
نئے جذبے اور بھرپور حوصلے کے ساتھ مریم نواز شریف اپنےاہم ترین سیاسی سفر کے لیے پاکستان روانہ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں