17 دسمبر کو لبرٹی چوک لاہور کے جلسے میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کرونگا،سابق وزیر اعظم عمران خان 129

قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،ہی این پی نیوز ایچ ڈی)

قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
پاکستان تحریک انصاف کے 33ارکان کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے , شیڈول کے مطابق ان حلقوں میں 16مارچ کو الیکشن ہو گا.
الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمی الیکشن کیلئے 16مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ، کاغذات نامزدگی 6سے 8 مارچ کے درمیان جمع کرائے جا سکیں گے اور 9 مارچ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جبکہ 23 فروری کو انتخابات کیلئے نشان الاٹ کیے جائیں گے.
اس ضمنی انتخاب میں کراچی سے قومی اسمبلی کے 9 حلقے شامل ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کروائیں جائیں گے ،راولپنڈی کی 5نشستیں بھی اس شیڈول میں شامل ہیں لاہور اور ملتان کی 2،2نشستیں شامل ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں