پولیس کی بڑی کاروائی، نیشنل بینک زیدہ میں سیکورٹی گارڈ کو قتل اور ایک کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار، لوٹی ہوئی رقم، آلہ قتل اور DVR برآمد 287

پنجاب نگران حکومت نے سابقہ دور حکومت میں مختلف شخصیات کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،ہی این پی نیوز ایچ ڈی)

پنجاب نگران حکومت نے سابقہ دور حکومت میں مختلف شخصیات کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی ہے ، ایک ہزار سے زائد پولیس افسران سیاسی نمائندوں کو پروٹوکول دیتے رہے.
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ڈاکٹر ارسلان خالد بھی پروٹوکول لیتے رہے ، سیکیورٹی اہلکار لاہور پولیس اور دیگر یونٹ سے لگائے گئے ، سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور پرویز الٰہی سے بھی اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے،554 اہلکار واپس بھجوا دیئے گئے ہے.رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کو گرین بک کے مطابق سیکیورٹی دی جا رہی ہے، مونس الٰہی سے بھی پولیس کی گاڑی اور نفری کو واپس بلوا لیا گیا ہے ، سابق وزیر میاں اسلم اقبال ، راجہ بشارت ، یاسمین راشد ، مراد راس سے بھی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے ، سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی اور اسمبلی سیکریٹری عنایت اللہ سے بھی سیکیورٹی واپس مانگ لی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں