Request for further physical remand rejected 150

مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، عدالت نے فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،ہی این پی نیوز ایچ ڈی)

الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے ، عدالت نے فواد چودھری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کی عدالت میں فواد چودھری کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا ، پراسیکیوٹر کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ، جس پر عدالت نے اب محفوظ فیصلہ سنایا ہے ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چودھری کا مزید جسمانی ریمانڈ مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ، ا س سے قبل سماعت کے دوران پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ فواد چودھری آئینی ادارے کیخلاف نفرت پیدا کر رہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی کے بیان سے الیکشن کمیشن کے ورکرز کی جان کو خطرہ پیدا کیا جا رہا ہے، پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ فواد چودھری کی وائس میچنگ ہوگئی ہے، فوٹوگرافک میٹرک ٹیسٹ لاہور سے کروانا ہے، مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے.
فواد چودھری کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میرے خلاف مقدمہ میں مدعی ہیں ، الیکشن کمیشن سے انتخابات میں انصاف کیسے مانگوں ؟دنیا میں آزاد عدلیہ کا کوئی تصور نہیں ہے ، فرخ حبیب نے کالے ڈالے کوروکنے کی کوشش کی ، اس پر مقدمہ ہو گیا، مقدمے میں کہا 31 ویگو ڈالے تھے، اس پر فرخ حبیب نے ڈکیتی کی کوشش کی ، فواد چودھری دہشت گرد نہیں ہیں، کوئی ایک پرچہ بغاوت کا عدالت کے سامنے پراسیکیوشن لے آئے، میری استدعا ہے کہ فواد چودھری کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں