Today's top news 226

آج کی اہم خبریں

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

** سینئر پارٹی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت مکمل ، عمران خان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے.
سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سینئر پارٹی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر پارٹی رہنماوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے ، جس کے بعد اہم پریس کانفرنس آج شام 4 بجے کریں گے.
سابق وزیر اعطم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سینئر پارٹی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ ہبہ چودھری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے.
————————————————–
**پولیس نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف ایم پی اے، ایم این اے کے مبینہ اغواءکی سازش کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے.
————————————————–
**ملک کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی.
ملک کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور انہیں اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے او لی کوشش کی جا رہی ہے، ان خیالات کا آظہار وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے “پرائیم منسٹر یوتھ بزنس فورم” کی خصوصی تقریب کے دوران کیا.
* ہر شعبہء ہائے زندگی میں سادگی کو پر زور،
* پرائمنسٹر ہاوس میں کھانوں پر پابندی
* پروٹوکول پر پابندیاں عائد
* ملک کو غیر ضروری اخراجات سے چھٹکارا
وزیراعظم شہباز شریف کے نئے عزائم کا اعلانات
————————————————–
“میڈیا رپورٹس” کے مطابق سینئر صحافی اور ھفت روزہ “اخبار جہاں” کراچی کے سابق ایڈیٹر نعیم ابرار طویل علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال فرما گئے، انا للہ و انا الیہ راجعوں
————————————————–
پاکستان سے والہانہ محبت ہے
جمائما خان نے کہا ہے کہ جب بھی پاکستان آتی ہوں،
بھر پور محبت اور پیار ملتا ہے، میری زندگی پر مبنی فلم دیکھ کر میرے بچوں کی آنکھیں آشکار ہو گئیں میں نے چیلنج کے بعد فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا.
————————————————–
** بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کا دورہ دوبئی
** وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری اور اس کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کا اچانک دورہ دوبئی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے براستہ امارات دوبئی پہنچے، بلاول بھٹو زرداری کا یہ نجی دورہ دوبئی ہے
————————————————–
** گورنر سندھ کی نیول اسٹاف سے ملاقات
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر ہاوس میں چیف آف نیول اسٹاف ایم امجد خان نیازی سے دو طرفہ تعلقات اور باہمی مشاورت کے حوالے سے یادگار ملاقات، اور دوران ملاقات متعدد معاملات پر تفصیلی گفتگو بھی رہی.
————————————————–
** سعودی عرب کا ہندوستانی کمپنی سے معاہدہ
سعودی عرب کا ہندوستان کی کمپنی سے ایک ارب ڈالرز کا معاہدہ طے پا گیا، سعودی عرب نے خصوصی زرعی کیمیکل تیار کرنے کے لئے بھارتی کمپنی سے معاہدہ پر دستخط کر دئیے ہیں، یہ سال 2023 کا دونوں ممالک کے دوران پہلا معاہدہ ہے.
————————————————–
** پاکستان ٹیلی کمنیکیشن کا معاہدہ
پاکستان ٹیلی کمنیکیش اتھارٹی “PTA” نے لائسنس کی تجدید فیس کی مد میں پاکستان موبائل کمنیکیشن “جاز” کپمنی سے 24 ارب 24 کروڑ ڈالرز کی فیس حاصل کر لی ہے.
————————————————–
* تعلیم کا فروغ پائیدار ترقی اور امن کی نشانی ہے
وزیراعظم پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ پائیدار ترقی، امن و خوشحالی کی علامت ہے، “تعلیم کے عالمی دن” کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فروغ تعلیم کے لئے بہترین کردار ادا کرنے پر اساتزہ کے کردار اور انکی عظمت کو سلام پیش کیا جاتا ہے
————————————————–
** سینئر صحافی نعیم ابرار انتقال فرما گئے
انا للہ و انا الیہ راجعون* مرحوم کی اچانک ناگہانی وفات پر گہرے دکھ و الم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور صبر جمیل کی خصوصی دعا بھی کی گئی ہے، اس خبر کو انتہائی افسردگی کے عالم میں پڑھا اور محسوس کیا گیا، اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو مزید بلند کرے
(آمین ثم امین)
————————————————–
** پاک سعودی فرینڈ شپ کمیٹی کے وفد کی پاکستان کے سفیر امیر خرم سے ملاقات

سعودی مجلس شوریٰ کے ماتحت پاک سعودی فرینڈ شپ کمیٹی کے وفد نے ریاض میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور سے ملاقات کی ہے، دونوں ممالک کے گہرے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا.
ملاقات میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے قائدین مختلف شعبوں میں ہر سطح پر مستقل یکجہتی اور رابطے رکھنے کے خواہشمند ہیں.
دارالحکومت ریاض میں خالد البواردی کی قیادت میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور سے ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کی اہمیت اور دونوں ملکوں کے گہرے تاریخی تعلقات کا خاص طور پر تذکرہ کیا گی.
فریقین نے سعودی مجلس شوریٰ اور پاکستانی پارلیمنٹ کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ اور استحکام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹیوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا گی.
————————————————–
**احتساب عدالت نے آصف زرداری ودیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے سابق صدر کیخلاف ایک اور ریفرنس نیب کوواپس کردیا.
نیب کورٹ اسلام آبادمیں آصف زرداری سمیت دیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس میں ترمیمی ایکٹ2022 کے تحت دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ،فاروق نائیک نے کہاکہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
————————————————–
**کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں گٹر کے کھلے ہوئے مین ہول شہریوں کیلیے موت کا کنواں بن گئے۔
اہم سڑکوں اور اندرونی گلیوں میں مین ہول سے ڈھکن چوری کرلیے گئے، رات کے وقت مین ہول میں گاڑیاں گرنے سے کئی شہری اور بچے زخمی ہو گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق شہر میں بلدیہ عظمیٰ کی ناقص کارکردگی کے باعث مرکزی سڑکوں کے علاوہ اندرونی گلیوں سے گٹر کے ڈھکن غائب ہیں ، گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد اور کئی علاقوں میں مرکزی سڑکوں اور اندرونی گلیوں میں گٹر کے مین ہول کھلے پڑے ہیں، شہریوں کی جانب سے نشاندہی کے باوجود بلدیاتی ادارے گٹروں پر ڈھکن لگانے کا بندوبست نہیں کرسکی ہے ، گلستان جوہر بلاک 15میں دارالصحت اسپتال کے عقب میں واقع بڑے اسکول کے سامنے گٹر کے کئی مین ہول کھلے پڑے ہیں.جس میں اسکول کے بچوں کے گرنے کا خطرہ ہے، نجی اسکول کی انتظامیہ نے بلدیاتی اداروں کی توجہ کھلے ہوئے مین ہول کی جانب مبذول کرائی ہے لیکن گٹروں پر ڈھکن لگانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا.
————————————————–
**عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ
رات کو جب چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کی اطلاع ملی تو پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری اور حماد اظہر کارکنان سمیت زمان پارک لاہور پہنچے، فوادچودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رات 2 بجےاطلاع ملی ہے کہ پولیس کی کوشش ہے وہ عمران خان کو گرفتار کرلیں، پولیس عمران خان کوگرفتارکرسکتی ہے۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ عمران خان کی گرفتاری ملک کے خلاف سازش ہوگی، احمق نہیں جانتے گرفتاری سے تحریک زیادہ تیزہوگی، عمران کو گرفتار کیا تو ملک بھرمیں پہیہ جام احتجاج ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہزاروں کارکن پیغام ملنے پر آدھے گھنٹے میں زمان پارک پہنچ گئے، کارکن زمان پارک میں موجود ہیں، آؤ گرفتار کرکے دکھاؤ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس میں ہمت ہے توعمران خان کو گرفتار کریں، پولیس قانون میں رہ کر اپنا کام کرے، ہماری شرافت کو کمزوری سمجھا تو آپ کی بھول ہوگی، پیچھے سے کٹھ پتلیوں کو نچانے والے ہوش کے ناخن لیں، کارکن ملک میں فسطائیت قائم نہیں ہونے دیں گے۔
رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ حکمران عوام سے خوفزدہ ہیں، راتوں کو سو نہیں پارہے، ملک میں معاشی بحران ہے اور یہ عمران کی گرفتاری میں لگے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے مڈل کلاس لوگ، اسلحہ بردار نہیں، مسائل کا واحد حل فوری الیکشن ہے، اس طرف بڑھیں
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلیے ماحول بنایا جا رہا تھا، عمران خان کی حفاظت کیلیے کارکن تعینات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ ہمارے قائد زمان پارک میں محفوظ رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں