رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سینئر پارٹی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر پارٹی رہنماوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے ، جس کے بعد اہم پریس کانفرنس آج شام 4بجے کریں گے.
تحریک انصاف نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور اس حوالے سے عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو ہدایت جاری کر دی ہے، دوسری جانب سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ فواد چودھری کی چیف الیکشن کمشنر کی ایما پر اس طرح سے گرفتاری سے کوئی شک باقی نہیں رہتا کہ پاکستان بنانا ری پبلک بن چکا ہے جہاں آئین اور قانون کی کوئی حکمرانی نہیں ہے.
156