آج کی اہم خبریں 164

آج کی اہم خبریں

آج کی اہم خبریں
رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
**مسجد الحرام میں رواں سال 10 کروڑ سے زائد عازمین کی آمد ریکارڈ.
حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کے ذمے دار ادارے کے سربراہ سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے انکشاف کیا کہ 1444ھ کے آغاز سے لے کر اب تک بیت اللہ شریف کی مسجد الحرام میں 100 ملین سے زیادہ افراد کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی۔
———————————————————–
**پاکستان سے موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کی سعادت کے لیے 16 دن بعد سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گیا.
ریاض پہنچنے پر سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے شاندار انداز استقبال کیا گیا،سفارت خانہ پاکستان میں ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انقعاد کیا گیا اور اعزازی شیلڈ دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پچیس موٹرسائیکل سواروں کا گروپ 6 ممالک سے گزرتا ہوا پہلے مرحلے میں سعودی دارالحکومت ریاض پہنچا ہے۔بائیکرز کا قافلہ پاکستان سے ایران، عراق، کویت، اردن اور یو اے ای سے گزرتا ہوا سعودی عرب پہنچا ہے ۔
———————————————————–
** سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر وفاقی حکومت مجرموں کو سزا کیلئے آواز اٹھائے، سپریم کورٹ بار
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر صدر سپریم کور ٹ بار ایسوسی ایشن کی زیر قیادت ا جلاس متعقد ہوا ، جس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی گئی ہے اور وفاقی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سویڈن میں مجرمان کو سزا دلوانے کیلئے آواز اٹھائے.
———————————————————–
** بجلی کر بڑا بریک ڈاوں
بجلی کا بڑا بریک ڈاون، نظام زندگ مفلوج ہو کر رہ گئی، پانی بجلی کی عدم فراہمی سے لوگ پریشان ہو گئے، نیشنل گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی سے اسلام آباد کراچی اور بلوچستان میں بجلی کا تعطل، ہسپتالوں میں آپریشن نہ ہو سکے، ایئرپورٹ انٹرنیٹ سروس اور موبائ. سروس بھی متآثر، وزیراعطم شہباز شریف کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا گیا.
وزیراعظم شہبازشریف بجلی کے بریک ڈاﺅن پر برہم، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت.
———————————————————–
** “ایل پی جی ” LOG ” کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کر دیا گیا، متوسط خاندان کے لوگ پریشانی سے دوچار ہو گئے، نئی قیمت 300 سو روپے کلو گرام تک چلی گئی، غریب بیچارے رل گئے، حکومت کی مکمل خاموشی…؟
———————————————————–
** مجھے سعودی عرب آ کر بہت اچھا لگا،،
سعودی عرب میں لائف ایچویمنٹ ایوارڈ سے دلی خوشی ہوئی ہے، اور سعودی عرب آنا بہت ہی اچھا لگا ہے، مجھے سعودی عرب می بیت عزت سے نوازا گیا ہے، یہ ایوارڈ میری زندگی کا قیمتی اثاثہ سے کم نہی ہے
———————————————————–
** رمضان سے قبل ایئر لائنز کی ٹکٹوں میں آضافہ
رمضان المبارک سے قبل ایئر لائنز نے 2 ماہ قبل عمرہ کے کرائیوں میں اضافہ کر دیا، “پی آئی اے” کا کرایہ ایک لاکھ 2 ہزار تھا اب یہ کرایہ ایک لاکھ 45 ہزار روپے کر دیا گیا ہے
———————————————————–
** کراچی ایئرپورٹ پر کاروائی
کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپودٹ پر کسٹم حکام نے بروقت کاروائی کے کے ایک مسافر کے قبضہ دے ایک لاکھ سعودی ریال کی نقدی کرنسی حاصل کر لی ہے، حسن گل نامی شخص سعودیہ ائیر لائن سے SV 409 سے سعودی عرب کے لئے سفر کر رہا تھا، کراچی ائیرپورٹ کے عملہ کی طراف سے سال 2023 کی یہ سب سے بڑی کاروائی ہے
———————————————————–
** آرٹس کونسل کی جانب سے سات روزہ پاکستان یوتھ فیسٹیول کا رنگا رنگ افتتاح انور مقصود نے کر دیا، یہ فیسٹیول 29 جنوری تک جاری رہے گا،
———————————————————–
** کراچی میں سات روزہ انسداد پولیس ویکسین مہم کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے، جو 29 جنوری تک جاری رہے گا، اور گھر گھر جا کر ویکسین بچوں کو پلائی جائے گئی، 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو یہ ویکسین پلائی جائے گئی
———————————————————–
** اس وقت دنیا بھر میں “WHO” کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق 5 ارب سے زائد افراد موٹاپے پن کا شکار ہیں، 43 ممالک جن کی مجبوعی آبادی 2 ارب 50 کروڑ ہے انہوں نے موٹاپے پر قابو پانے کے لئے بہترین پالیسی اختیار کی ہے.
———————————————————–
**پاکستان کی سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت فارینہ مظہر کی سعودی نائب وزیر ثقافت سے جدہ میں ملاقات
جدہ میں اسلامی فنون کے حوالے سے جاری نمائش کی افتتاحی تقریب میں سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت فارینہ مظہر کو سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جو تین روزہ سرکاری دورے پر جدہ پہنچی ہیں ۔جہان آج انکی سعودی نائب وزیر ثقافت حامد بن محمد فائز سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی تعاون کو بڑھانے اور مزید انکو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا سعودی وزارت ثقافت نے جدہ میں اسلامک آرٹس بینالے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے.
———————————————————–
**جسٹس طارق مسعود کا سائفر تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں سننے سے ا نکار ، چیف جسٹس کو واپس بھجوا دیں.
سپریم کورٹ میں سائفر تحقیقات کے لیے دائر چیمبر اپیلوں پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس سردارطارق مسعود نے یہ اپیلیں سننے سے معذرت کرلی جس کے بعد اپیلیں واپس چیف جسٹس کو بھجوادی گئی ہیں، جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ چیف جسٹس سائفر تحقیقات کے لیے ان چیمبر اپیل کسی اورجج کے سامنے مقررکردیں.
———————————————————–
**سپریم کورٹ ؛پشاور موٹروے کیلئے زمین خریداری کی قیمت بڑھانے کیخلاف این ایچ اے کی اپیل مسترد،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ درست قرار
سپریم کورٹ نے پشاور موٹروے کیلئے زمین خریداری کی قیمت بڑھانے کیخلاف این ایچ اے کی اپیل مستردکردی، عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو درست قرار دے دیا،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کوئی قیمت بھی بے گھر اور بے زمین کرنیوالی پریشانی کا مداوانہیں کرسکتی ، ہمارے خاندانی نظام میں آباﺅ اجدادکی قبروں کی بہت اہمیت ہوتی ہے،لوگوں کو ان سے دور کرنا بھی بڑا ظلم ہے.
———————————————————–
**عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی پنجاب عثمان انورکا دبنگ اعلان
نگران حکومت کی جانب سے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کرائیں گے ، قانون اور الیکشن کمیشن کی مرضی کے تحت تقرر و تبادلے ہوں گے.
———————————————————–
**علی ظفر نےجنسی ہراسانی کیس سے متعلق خاموشی توڑدی ،اصل راز سے پرد ہ اٹھا دیا.
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں ا نہوں نے میشا شفیع کے تنازع پر کھل کر بات کی ۔شو کے میزبان حسن چوہدری کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ ” مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو اس بات سے لاعلم ہے کہ آپکے کیس میں کیا ہوا اور کیا فیصلہ آیا “۔ جس کے جواب میں علی ظفر نے ملکی انصاف پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ “میں نے اپنی ایک دوست کو اپنی کہانی سنائی جس پر انہوں نے مجھے کہا کہ “مجھےیہ سب بہت پہلے سب کو بتا دینا چاہیے تھا ،لیکن میں چاہتا تھا کہ قانونی طریقے سے سب ہو ،جس کیلئے مجھے 5 سال انتظار رکرنا پڑا اور اب بھی منتظر ہوں”.
———————————————————–
**پی ٹی آئی کا سانحہ 25 مئی میں ملوث افسران کی تقرری رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی نے 18 افسران کی پنجاب میں تقرری رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے،پی ٹی آئی سہیل ظفر چٹھہ، نبیل اعوان اور دیگر افسران کے خلاف بھی درخواست دے گی، پی ٹی آئی کا کہناہے کہ سانحہ 25 مئی میں ملوث افسران کا نگران سیٹ اپ میں پنجاب میں تعینات نہ کیا جائے.
———————————————————–
**شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس، بھارت نے بلاول بھٹو کو دعوت نامہ بھیج دیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
بھارتی شہر گودا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے ، ساتھ ہی بھارت نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو بھی دعوت نامہ بھجوایا ہے.
———————————————————–
**ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر،آئی ایم ایف پاکستان سے مذاکرات کیلئے رضا مند
آئی ایم ایف کاوزارت خزانہ حکام سے رواں ہفتے بات چیت کاامکان ہے،وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کو تمام اہداف پر اعتماد میں لیں گے ،ورچوئل مذاکرات پر مطمئن ہونے سے آئی ایم ایف مشن کا شیڈول طے پانے کاامکان ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں