group of motorcyclists from Pakistan reached Saudi 301

پاکستان سے موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کی سعادت کے لیے 16 دن بعد سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گیا

رپورٹ شاہین جاوید (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ریاض پہنچنے پر سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے شاندار انداز استقبال کیا گیا،سفارت خانہ پاکستان میں ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انقعاد کیا گیا اور اعزازی شیلڈ دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پچیس موٹرسائیکل سواروں کا گروپ 6 ممالک سے گزرتا ہوا پہلے مرحلے میں سعودی دارالحکومت ریاض پہنچا ہے۔بائیکرز کا قافلہ پاکستان سے ایران، عراق، کویت، اردن اور یو اے ای سے گزرتا ہوا سعودی عرب پہنچا ہے ۔
بائیکرز 14 ہزار کلو میٹر سے زائد سفر طے کرکے ریاض پہنچے ہیں ۔۔
دوران سفر بائیکرز نے پاکستان کی طرف امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام لیکر آئے ہیں۔اس اہم سفر پر روانہ ہونے والے بائیکرز کا کہنا تھا کہ ان کی خوشی قسمتی ہے کہ ایک مقدس سفر پر با خیریت سعودی عرب ریاض پہنچنے ہیں اور ان کے لیے ایک یادگار سفر ہے۔موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کے آج ریاض سے مکہ روانہ ہو گا جہاں عمرہ کی سعادت حاصل کرینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں