وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ 151

وزیراعظم شہبازشریف ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاﺅن پر وفاقی کابینہ اجلاس میں برہم ہو گئے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،وفاقی کابینہ اجلاس میں بجلی کے بریک ڈاﺅن کا جائزہ لیاگیا،وزیراعظم نے بجلی کے بریک ڈاﺅن پر برہمی کااظہارکیا اور متعلقہ ڈویژن کے حکام کی سرزنش بھی کی.
وزیراعظم نے کہاکہ بتایا جائے بجلی کیوں بند ہوئی اور فوری بحال کیوں نہ ہو سکی؟وزیرتوانائی نے بریک ڈاﺅن پر بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے عدم اعتمادکا اظہار کیا.
بجلی کے بریک ڈاﺅن پر وفاقی کابینہ نے بھی سخت برہمی کااظہار کیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں