power breakdowns have deprived people of water 252

غیر اعلانیہ بجلی کے بریک ڈاؤن نےعوام کو پانی سے محروم کر کے رکھ دیا بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج

رپورٹ لاہور (ایچ ایم فیاض) (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
غیر اعلانیہ بجلی کے بریک ڈاؤن نےعوام کو پانی سے محروم کر کے رکھ دیا بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا سارے دن کی لوڈشیڈنگ حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی عوام میں غیر یقینی کی صورتحال اور سیاسی افواہیں گردش کرتی رہی نہ بجلی نہ پانی لوڈشیڈنگ عوام کی پریشانی میں اضافہ کر گئی بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوا دی یو پی ایس ٹس ہو گئے لوگ موم بتی دکانوں پر ڈھونڈتے رہے بجلی کی بندش نے نظام زندگی تباہ کر دیا نہ کاروبار نہ پانی لوگ پانی کی تلاش میں گیلین ہاتھ میں لیے گھومتے رہے مرد و خواتین سمیت بچے بچیاں پانی حاصل کرنے کے لیے ایک علاقے سے دوسرے ایرییے میں خوار ہوتے نظر ائے نہ بجلی نہ پانی لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے جب علاقائی واپڈا افس سے رابطہ کیا گیا تو وہ بھی لوڈشیڈنگ کی وجوہات نہ بتا سکے سب کاایک ہی جواب تھا کہ پتہ نہیں کب بجلی آئے گی اور عوام کو پانی کب ملے گا.
لاہور _غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں