Chaudhry Noorul Hasan Gujjar organized a dinner at a local hotel in Riyadh 350

صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر کے اعزاز میں ریاض کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ الریاض : عالم خان مہمند (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر کے اعزاز میں ریاض کے مقامی ہوٹل میں معروف صحافی اینکر پرسن جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان سعودی عرب کے چیف آرگنائزر کامران ملک نے عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں ریاض کی صحافی برادری کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اورسفارت خانہ ریاض کے افسران شریک ہوئے.

عشائیہ کی صدارت یونائیٹڈ میڈیا فورم کے صدر امتیاز احمد نے کی جبکہ اعزازی مہمان پاکستان انٹرنیشنل سکول سے پرنسپل ائیر کموڈور نعیم اختر تھے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک کامران،امتیاز احمد ،وسیم خان ،زبیر خان بلوچ اور دیگر نے نورالحسن گجر کو ریاض میں ویلکم کرتے ہوئے مقامی صحافتی امور پر روشنی ڈالی اور جدہ میں نورالحسن گجر کی صحافتی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا جس پر نورالحسن گجر نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہیں کہا کے جسطرح ریاض آ کر عزت ملی میں سب کا مشکور ہوں دیار غیر میں پاکستانی صحافی اپنا قیمتی وقت نکال کر نہ صرف کیمونٹی کی آواز بنتے ہیں بلکہ پاک سعودی کاروباری تعلقات اور دوستی کو بڑھانے میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں ریاض کی صحافتی برادری جسطرح کیمونٹی کی آواز بنتے ہیں سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔تقریب میں کیمونٹی کی نمایاں شخصیات چوہدری تنویر سردار طلعت محمود ، مبین بٹ، راشد منہاس، منصور محبوب اور دیگر نے بھی صحافتی امور پر نورالحسن گجر کو ویلکم کرتے ہوئے ریاض کی صحافتی برادری کی کیمونٹی خدمات کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر نورالحسن گجر کو سعودی عرب میں بہترین صحافتی خدمات پر اعزازی شیلڈ بھی دی گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں