سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ایونٹ اٹایر نے جدہ ریڈسی ساحل پر تفریح اور فن سے بھری ایک شام کروزٹینمنٹ 4 کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کیمونٹی شریک ہوئی اور پاکستانی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہر کیا 289

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ایونٹ اٹایر نے جدہ ریڈسی ساحل پر تفریح اور فن سے بھری ایک شام کروزٹینمنٹ 4 کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کیمونٹی شریک ہوئی اور پاکستانی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہر کیا

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ساحل سمندر پر کروزٹینمنٹ 4 تفریح اور فن سے بھری ایک شام تھی- ایونٹ میں بڑی تعداد میں ایشین فیملیز شریک ہوئی اور ایونٹ میں میوزک، گیم شو، اور لایف گلوکاری سمیت مختلف کھانوں کے اسٹال لگائے گے جس سے ایونٹ میں شریک فیملیز خوب لطف اندوز ہوئیں ایونٹ میں پاکستانی سنگر نعیم سندھی، اشر مبین، اقیلا حسن، ارفان، فیصل، اور احمد نے اپنی اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ایونٹ آرگنائنزر ساھل شریف، ھُدی’ محمد، اور اویس خان نے پاک میڈیا ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس ایونٹ کا مقصد اپنی کیمونٹی کو تفریح فراہم کرنا اور خوشیاں بکھیرنا تھا اور ہر بار کی طرح نئے ٹیلنٹ کو ایک مضبوط پالیٹفارم مہیا کرنا ہے – پروگرام میں شریک کیمونٹی اراکین کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ سے ہمیں بھر پور اور صحت مند تفریح کا موقع ملا ہے ۔ اس طرح کے ایونٹ اور زیادہ ہونے چاہئیں جن سے ہماری ساری تھکاوٹ ختم ہو جاتی ہے اور ہم تازہ دم ہو جاتے ہیں- پروگرام کے آخر میں ایونٹ سے متعلق سوالات پوچھے گئے اور انعامات دئیے گئے ۔ ایونٹ اٹایر جدہ کی جانب سے ساحل شریف اور ھدُی محمد نے ایونٹ میں شریک مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں