Suburb Circle Police 164

سبرب سرکل پولیس کی اہم کاروائی، شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے میں ملوث سرگرم خطرناک راہزن و موبائل سنیچرز گینگ بے نقاب

پشاور(عدنان تابش پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سبرب سرکل پولیس کی اہم کاروائی، شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے میں ملوث سرگرم خطرناک راہزن و موبائل سنیچرز گینگ بے نقاب
سٹریٹ کرائمز میں ملوث موبائل سنیچر و خطرناک راہزن گینگ کے 5 ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں، ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے نقد رقم، قیمتی موبائل اور موٹر سائیکل چھیننے میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان مزاحمت پر شہریوں پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے 34 عدد قیمتی موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقد رقم، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 4 عدد پستول اور چھینے گئے 2 عدد موٹر سائیکل بھی برآمد۔ گرفتار ملزمان نے اپنے شریک ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں