Governor Khyber Pakhtunkhwa Haji Ghulam Ali 129

گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی نے محمد اعظم خان کو نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ تعینات کر دیا

پشاور(عدنان تابش پی این پی نیوز ایچ ڈی)
خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن نے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے اعظم خان کے نام پر اتفاق کر لیا۔ اکرم درانی نے کہا ہے کہ ایسے شخص کا چناو کیا جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔دوسری جانب محمود خان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار متفقہ طور پر نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ یہ اعظم خان سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکریٹری نہیں ہیں۔
نامزد نگران وزیر اعلی اعظم خان چیف سیکریٹری سمیت دیگر عہدوں پر رہ چکے ہیں، وہ سابق نگراں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔وہ پیٹرولیم اورمذہبی امورکی وزارتوں کے وفاقی سیکریٹری بھی رہے ہیں، انہوں نے لنکنزان لندن سے بارایٹ لا کی ڈگری حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں