Today's top news 140

آج کی اہم خبریں

آج کی اہم خبریں

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.6 ، جبکہ گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز چترال کے مغرب میں 237 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔جیونیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں نوشہرہ، شبقدر، مردان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔سوات، کوہاٹ، صوابی اور لوئر دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔بنوں اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں.
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتہ ہےحکومت اور پاکستانی عوام کو سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، وفاقی وزیر برائے اوورسیز ساجد حسین طوری
پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستانی کیمونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہا کے اوورسیز کے مسائل حل کرنا موجودحکومت کی اولین ترجیح ہے اوورسیز کا ملکی معیشت میں ہم کردار ہے اوورسیز کو درپیش مسائل جو شکایات ملی جن میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ،پاکستان میں پلاٹوں پر قبضہ اورکفیلوں کے ساتھ معملات انکو فوری حل کریں گیے متعلقہ زمہ داران کی زمہ داریاں لگا دی ہیں بہت جلد اوورسیز خود بتائیں گے حکومت ان کےلئے کیا کر رہی ہے.
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
** ادوایات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
وزارت محنت نے ادوایات کی قیمتوں میں 20% کی کمی کا اعلان کر دیا، پھیپھڑوں، کینسر، بلڈ پریشر، ہڈیوں اور دیگر امراض کی ادوایات شامل ہیں، نئی قیمتوں سے مریضوں کو 5 سے 7 ہزار روپے تک کا ریلیف ملے گا
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
** بجلی کے نرخوں میں کمی
“نیپرا” نے بجلی کے نرخوں میں 4.48 روپے کے آضافہ کا اعلان کر دیا ہے،اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہی پڑے گا،
OOO OOO OOO OOO OOO OOO pool
** پاکستانی سیمنٹ امریکہ ایکسپورٹ
پاکستان 36 کروڑ ڈالر سالانہ کا سیمنٹ امریکہ کو ایکسپورٹ کرے گا، 37 ہزار 500 ٹن کی دوسری کھیپ امریکہ کے شہر ہیوسٹن روانہ کر دی گئی ہے، “DG KHAN ” سیمنٹ کے ایگزیکٹیو نے گزشتہ دنوں اس بات کا اعلان ایک میڈیا بریفنگ میں کیا
OOO OOO OO OOO OOO OOO OOO OOO
** “میڈیا رپورٹس” کے مطابق اس وقت ہندوستان دنیا کا واحد اور پہلا ملک ہے،کہ جہاں گزشتہ دو سالوں سے امریکی سفیر کی تعیناتی نہی کی گئی، اور مسلسل تاخیر جاری ہے، یہ بھی امر قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی حکومت کی طرف سے بھی تاخیر کی جا رہی ہے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
** 118 سالہ معمر ترین خاتون کا انتقال
فرانس کی 118 سالہ معمرترین خاتون کا گزشتہ دنوں انتقال ہو گیا، طویل عمر پانے والی اس خاتون کا انتقال رات کے سوتے ٹائم میں ہوا، یہ خاتون 11 فروری 1904 میں” لوسائی ریمندن” میں پیدا ہوئی تھی وہ ایک طویل عرصہ سے نرسنگ ہوم یں رہائش پذیر تھیں
OOO OOO OOO OOO OO OOO OO OOO
** اومان میں اسپیس راکٹ لانچ
اومان رواں سال کے دوران “مشرق وسطی کا پہلا” اسپیس راکٹ لانچ”سینٹر تعمیر کرے گا، اور اگلے سال کے آخر تک اس کا تجربہ کر سکے گا، مگر مکمل تکمیل کی تیاری تک میں 3 سال تک کا عرصہ درکار ہو گا، “نیکسوم” ادارہ کی طرف سے اس تصدیقی خبر کا اجراء کیا گیا ہے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
** 5فروری یوم کشمیر
ہر سال کی طرح اگلے ماہ 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر ڈے منایا جائے گا اور اس دن سرکاری تعطیل ہو گئی اور دنیا بھر میں تقریبات بھی منعقد ہوں گئیں
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO oo
** جماعت اسلامی کا یوم تشکر
کراچی میں جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی کی خوشی کے پر مسرت موقع پر ک. جمعہ کو جش فتح اور اظہار تشکر کے لئے خصوصی دعائے شکرانہ کا اہتمام کیا گیا ہے، اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کراچی تشریف لائیں گئے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
** حلقہ فکر و فن ریاض کے بہنوئی کا انتقال
ریاض کا معروف ادبی پلیٹ فارم “حلقہ فکر و فن ریاض” کے صدر محمد ریاض چوہدری کے بہنوئی چوہدری محمد زمان گزشتہ دنوں “جہلم” میں انتقال فرما گئے انا للہ و انا الیہ راجعوں
ریاض کے ادبی سماجی شخصیات نے اظہار تعزیت کے ساتھ مرحوم کے لئے دعائے معغفرت بھی کی
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO ooo
** مکہ مکرمہ کے پہاڑ باران رحمت سے
گرین اور خوبصورت میں تبدیل
مقامی روزنامہ کے مطابق مکہ مکرمہ کے اردگرد بلند و بالا پہاڑوں پر حالیہ بارشوں سے چاروں اطراف گرین ہی گری نظر آنے لگے جس سے پورا علاقہ خوبصورتی کا منظر پیش کر رہا ہے، اور ہر طرف ہریالی ہی ہریالی پھیل گئی ہے، قدرت کا ایک حسین منظر اور دلکشی کا دیدی زیب منظر آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچا رہا ہے
OOO OOO OOO ooo OOO ooo ooo ooo
** اپنے دیرینہ دوست کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ
گزشتہ 45 سال سے اخوتی مراسم کے مضبوط رشتوں سے جڑے محمد کوثر کی فیملی کے اعزاز میں ایک شاندار اور پرتکلف دعوت ظہران دیا، اس موقع پر ریاض سعودی عرب سے میرے صاحبزادے ولید اعجاز اعوان بھی اپنی فیملی کے ساتھ آئے ہوئے ہیں، یہ سلسلہ طویل وقت تک جاری رہا.
OOO OOO OOO ooo ooo ooo oo ooo Ooo
دہشت گردی کیس ، پی ٹی آئی کے 2ایم پی اے سمیت 15 ملزمان کی ضمانت منظور
انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی سی کیماڑی آفس میں تصادم سے متعلق اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی بلال غفار اور سعید آفریدی سمیت 15 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔
OOO OOO OOO ooo ooo ooo oo ooo Ooo
بلوچستان میں پاکستان -ایران سرحد پر دہشت گردی کے نتیجے میں ہمارے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے; میں دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں، قوم فرض کی ادائیگی میں شہید سیکورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ ایران اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کی سرزمین سرحد پار حملوں کے لیے استعمال نہ ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں