دستیابی ممکن بناتی ہیں،سابق وزیر اعظم عمران خان 187

ای وی ایمز کی شفافیت اور نتائج کی فوری دستیابی ممکن بناتی ہیں،سابق وزیر اعظم عمران

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سندھ میں تازہ ترین بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے رپورٹس کے بعد یہ واضح ہو چکا کہ PPP آزادانہ و شفاف انتخابات میں قطعاً یکسو نہیں بلکہ یہ ووٹوں کےحصول کیلئے طاقت، بلیک میلنگ، پولیس اور پیسےکا بےدریغ استعمال کرتی ہے۔ اب تو یہ بھی ثابت ہو چکا کہ ECP، مجرموں کےبرسرِاقتدار گروہ اور انکے سرپرستوں نے EVMs کی راہ میں کیوں روڑے اٹکائے۔ EVMs شفافیت اور نتائج کی فوری دستیابی ممکن بناتی ہیں جس سے دھاندلی اور نتائج میں ردو بدل کے دروازے بند ہوتے ہیں۔بلدیاتی انتخابات کے وہ نتائج جنہیں بیشتر مقامات پر چند گھنٹوں ہی میں سامنے آ جانا چاہیئے تھا کئی روز کی ناقابلِ فہم تاخیر سے موصول ہوئے جس سے بڑےپیمانے پر گڑبڑ کے امکانات ہیں۔ اگر ECP، ریاست اور PDM اسی قسم کے انتخابات چاہتے ہیں تو ملک کو وہ استحکام، جو انتخابات کے صاف شفاف انعقاد سے جڑا ہے کبھی میسر نہ ہوگا بلکہ اس قسم کےدھاندلی زدہ انتخابات احتجاج، پولرائزیشن اور انتشار کی شدت میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں