delegation of Jamiat Ulema-e-Islam Saudi Arabia 255

جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے وفد کی سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور سے سفارخانہ ریاض میں ملاقات

رپورٹ: اعجاز احمد طاہر اعوان : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے وفد کی سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور سے سفارخانہ ریاض میں ملاقات.وفد کی قیادت صدر جمعیت علماء اسلام الریاض مولانا عبدالحکیم دیشانی نے کی۔ وفد میں سابق سکریٹری جنرل جمعیت علماء اسلام سعودی عرب حافظ ذاکر جذبی ، سابق سکریٹری جنرل جدہ انجینئر محمد عبدالصبور ، مولانا عبدالسلام ، سکریٹری اطلاعات ریاض قاری عزیز الرحمن ہزاروی اور قاری محمد فیاض بھی شامل تھے۔ جے۔ یو۔ آئی کے وفد نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو سفیر پاکستان کے سامنے رکھا ۔ وفد نے سفیر پاکستان کو بتایا کے جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے تمام شہروں میں بڑے منظم طریقے سے بلاتفریق کمیونٹی کی سماجی، فلاحی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ وفد نے مختلف شہروں کے لیے سفارتخانہ اور قونصلیٹ کی سرپرستی میں اپنے رضا کار ترجمان کی خدمات پیش کی جس کو سفیر پاکستان نے سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں