Renowned jurist Latif Afridi was killed in an assassination 143

معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور: (عدنان تابش پی این پی نیوز ایچ ڈی)

فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار روم میں پیش آیا جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ لطیف آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار میں پیش آیا جہاں بار کے احاطے میں ان پر فائرنگ کی گئی جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے لطیف آفریدی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگیں اور ان پر فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح ر ہےکہ معروف قانون دان لطیف آفریدی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

نمازِ جنازہ میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاسی رہنماؤں، کارکنوں، وکلاء اور دیگر شبہات زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مختلف سیاسی جماعتوں اور وکلا کے رہنماؤں نے اپنے خطابات میں لطیف آفریدی کو خراجِ تحسین اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔
پشاور: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے بانی اور مرکزی رہنما، سینئر قانون دان اور سیاست دان لطیف آفریدی کا نمازِ جنازہ پشاور میں باغ ناران میں ادا کیا گیا۔
ایس پی آپریشن پشاور کاشف عباسی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں لطیف آفریدی ایڈوکیٹ کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سابق ایم این اے لطیف آفریدی پر قاتلانہ حملے میں شہید ہونے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ لطیف آفریدی کی قاتلانہ حملے میں شہادت کی خبر انتہائی کرب ناک اور تکلیف دہ ہے۔ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، لطیف آفریدی کی وکلاء برادری اور وکالت کے شعبے کے لیے بے شمار اور لازوال خدمات ہیں۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں