سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
کئیر ٹیکر وزیراعلی کے ناموں پر مشاورت کی گئی،ڈویژنل لیول پر ٹکٹوں کے حوالے سے دو دن میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت جاری کر دی،ڈویژنل پارلیمانی بورڈز ایک ہفتے میں تمام حلقوں کے لیے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی کسٹ سنٹرل پارلیمانی بورڈ کو جمع کروائیں گے.
مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ بدنیتی کا مظاہرہ کرنے والے لوگوں کو بلیک لسٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،خواتین اور اقلیتوں کے لیے مختص سیٹوں پر بھی الیکشنز میں گراؤنڈ پر کارکردگی، پارٹی کے ساتھ وفاداری اور علاقائی تناسب کا خیال رکھا جائے گا.