گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گورنر ہاؤس میں ملاقات 144

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر گفتگو،گورنر پنجاب نے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو حالیہ کامیاب بیرونی دوروں پر مبارکباد دی۔حالیہ بیرونی دوروں میں پوری دنیا نے جس طرح پاکستانی عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے وہ موجودہ حکومت کی شفافیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ گورنر پنجاب نے معیشت کی بہتری کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کوششوں کو سراہا،وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں پوری اقتصادی ٹیم معیشت کی بہتری کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔ ملک کی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز پہلے کبھی نہیں ائے۔ پاکستان کے ڈیفالٹ کا قطعی کوئی خطرہ نہیں اور یہ صرف چند ناقدین کا خواب ہی رہ جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں