اسلام آباد ہائیکورٹ ، نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ 162

نواز شریف نے پنجاب میں الیکشن کی بھر پور تیاری کی ہدایت کر دی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں الیکشن کی تیاری کی ہدایت کر دی.
نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے مسلم لیگ ن کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں شہباز شریف، رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر اہم رہنما بھی شریک تھے.
نواز شریف نے ہدایت کی کہ پورے پنجاب میں پارٹی کے رہنما اور ورکر متحرک ہو جائیں، نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے امیدوار بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لینے کی تیاری کریں.
نواز شریف کا کہنا تھا غیر جمہوری سوچ رکھنے والے عمران خان سے کوئی اچھی توقع نہیں رکھی جا سکتی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عمران خان کی حکومت میں ملک کو پہنچنے والے نقصان کا لوگوں کو بتایا جائے گا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ عمران خان کے دور میں ان کے گھر سے شروع ہونے والی کرپشن کے بارے میں بھی عوام کو بتایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ قومی اسمبلی اپنا وقت پورا کرے گی، کسی بھی صورت عمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے، پنجاب اور کے پی کے میں بھر پور الیکشن لڑیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں