All Pakistan Gujjar Association Chaudhry Muhammad Ilyas Gujjar 231

سر پرست اعلیٰ آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن چوہدری محمد الیاس گجر کی عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب آمد پر چوہدری محمد نوید گجر کی جانب سے انکے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

عشائیہ کی صدارت چیئرمین آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن گلف چوہدری ثقلین گجر نے کی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان گجر ایسوسی کے زمہ داران چوہدری محمد ثقلین گجر، چوہدری محمد امجد گجر، چوہدری محمد نوید گجر، میاں محمد نوید، چوہدری احسان الہی گجر، چوہدری محمد سجاد علی گجر، چوہدری محمد یوسف گجر، چوہدری محمد کاشف گجر، لالا اکرم، سلیمان شریف، چوہدری شمس الدین گجر، محمد وسیم ، نوید گجر، کامران گجر اور دیگر نے چوہدری محمد الیاس گجر کو عمرہ کی مبارکباد دی اور انکو گلف اور خاص طور پر سعودی عرب میں آل پاکستان پاکستان گجر ایسوسی ایشن کی کارکردگی اور فلاحی کاموں سے متعلق آگاہ کیا اور برادری کے اتحاد و اتفاق اور ایسوسی ایشن کو مزید منظم اور مضبوط کرنے سے متعلق روشنی ڈالی جس پر چوہدری الیاس گجر نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برادری کا اتحاد دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے اوورسیز میں رہ کر اپنے لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونا اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا قابل تحسین امر ہے مجھے آج دلی خوشی ہوئی کہ آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن نا صرف اپنی برادری کے لیے بلکہ فلاحی کاموں میں تمام برادریوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے بحکم ربّی ہم اس تنظیم کو مزید منظم کریں گے اور دکھی انسانیت کی خدمت کریں گے تقریب کے اختتام پر میاں رضوان الحق کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں