The establishment of speech and speech 114

بزم حرف و سخن کا قیام

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مناسس (امریکہ) گزشتہ روز امریکی ریاست ورجینیا میں ادب نواز دوستوں کا ایک اجلاس ہوا جس میں شاعر، ادیب اور دانشور حضرات نے شرکت کی –
ورجینیا میں ایک ایسے ادبی فورم کی ضرورت محسوس کی گئی جس میں علمی ادبی ذوق رکھنے والے لوگ ایک دوسرے کے خیالات سے مستفید ہو سکیں اور اردو ادب و تہذیب و ثقافت کو پروان چڑھا سکیں – اس مقصد کے لئے ایک ادبی تنظیم ‘ بزم حرف و سخن’ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری اور ڈاکٹر عارف محمود جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے – مجلس عاملہ کے اراکین میں ڈاکٹر عثمان ملک ، ڈکٹر عبدالمجید چوہدری ، بابر سرور اور آغا جمیل درانی کا انتخاب ہوا – اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ماہ کے اولین اتوار کو بزم حرف و سخن کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں شعر و شاعری اور علمی ادبی سرگرمیوں کے علاوہ مختلف موضوعات پر لیکچرز اور مباحثوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا – فکری نشستوں میں نامور دانشوروں، ادیبوں اور ماھرین کو مدعو کیا جا ئے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں