سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے.
ہائیکورٹ آفس نے درخواست پراعتراض عائد کیا تھا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے ، جس پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کرتے ہوئے اعتراض کو بحال رکھا اور درخواست مسترد کر دی.
مقامی وکیل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی ، جس پر ہائیکورٹ آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، درخواست پر عائد اعتراض کی سماعت جسٹس شاہ کریم نے کی اور ہائیکورٹ آفس کے اعتراض کو بحال رکھا جس کے بعد درخواست مسترد کر دی گئی.
رپورٹ کے مطابق درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکریٹری پرویز الٰہی اور اور عمران خان کو فریقی بنایا گیا تھا ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ارکان کی اکثریت اسمبلی کی تحلیل کی مخالف ہے، اکثریت تحلیل نہیں چاہتی تو وزیراعلیٰ اسمبلی نہیں توڑ سکتے ،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے کسی آئینی اختیار کے بغیر اسمبلی تحلیل کرنے کی ہدایت دی ،پرویز الٰہی نے عمران خان کی ہدایت پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھجوائی، عدالت اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کالعدم قرار دے.