سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ضلع بنوں کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت چیف آف سوکڑی الحاج ملک انعام اللہ خان کی اسلام آباد میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاھداکرم درانی سے دوطرفہ تفصیلی ملاقات ھوئی جسمیں ملکی صورتحال پر بحث ہوئی اور گیس ، بجلی سمیت دیگر علاقائی مسائل پر بات چیت کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے رہنماء اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہاہے کہ ملک میں اسلام نظام کامیاب ھوگا تبدیلی کے دعویدار مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں بنوں جمیعت کا گڑھ ہے انکے عوام اسلام پسند اور علماء دوست ہیں لہذا جمعیت کی مخالفت کرنے والے انجام پر نظر رکھیں جو عبرتناک ھوگا کیونکہ پاکستان میں اسلامی نظام کے علاوہ غیروں کی تہذیب اور نظام نہیں چل سکتا پاکستانی سرزمین کا مزاج غیروں کی تہذیب سے نفرت کرتا ھے نیز عوامی مسائل کا حل اور بہترین پروگرام صرف جے یو آئی کے پاس ھے لہٰذا کارکن جماعت کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے خصوصی مہم چلائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر میں علاقہ سوکڑی کی مشہور سماجی شخصیت الحاج ملک انعام اللہ خان سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی ۔ ملاقات میں ملک انعام اللہ خان چیف آف سوکڑی نے ملکی ، قومی اور عوامی خدمات پر درانی خاندان کا شکریہ ادا کیا اور کہا اب عوام کو ورغلانے کا دور گزر گیا ھے اور اب مرکزی حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت سرانجام دے رہی ھے جبکہ مزید مسائل کو حل کرنے میں مدد اور تقویت ملے گی ۔ انہوں نے اس موقع پر اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کو بھی ذبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ درانی صاحب جیسی شخصیات اور خداترس لیڈر کم ہی پیدا ہوتے ہیں ۔ آخرمیں انہوں نے تفصیلی ملاقات پر ڈپٹی سپیکر زاھد درانی کا شکریہ ادا کیا.
138