رپورٹ لاہور (ایچ ایم فیاض) (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
آٹا ،فائن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور نان بھائیوں کو ایک مرتبہ پھر سڑکوں پے لے آئی متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن لاہور کی کال پر نان بائیوں کا سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا فلورز ملز مالکان اور محکمہ فوڈ پنجاب کی ملی بھگت سے فائن کی قیمت کنٹرول سے باہر ہوگئی جس کا خمیازہ تندور مالکان بھگت رہے ہیں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا دھرنا سے خطاب ضلعی انتظامیہ سےمذاکرات کامیاب نہ ہوسکے دو دن کے بعد دوبارہ ضلعی انتظامیہ سے ملاقات ہوگی متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن لاہور کے مرکزی صدر آفتاب اسلم گل نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہمیں کوئی شوق نہیں کہ ہم سڑکوں پر آئیں اور نہ ہی ہم نان روٹی کی قیمت اضافہ کرنے کے خواہشمند ہیں گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور دیگر سامان مہنگاہونے کی وجہ سے اخراجات بڑھنے سے تندرو مالکان کا نقصان ہو رہا ہےضلعی انتظامیہ غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کر رہی ہے آفتاب اسلم گل نے کہا ڈی سی لاہور فلورز ملز مالکان کے خلاف کارروائی کر کے دیکھیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہو سکتا تمام پابندیاں اور جرمانے،سزائیں صرف غریب نان بائیوں تک محدود ہیں.