Ata reached the highest level in Karachi 141

کراچی میں آٹا بلند ترین سطح پر پنہچ گیا

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

کراچی میں آٹا بلند ترین سطح پر پنہچ گیا 140 روپے کلو تک آٹے کی نئی قیمت اور نئے ریٹ پر آٹا مارکیٹ میں دستیابی بھی نہی ہے، لوگ آٹے کے حصول کے لئے دربدر بھٹکنے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے،کراچی اور سندھ بھر میں تمام “فلو ملز” مالکان نے مارکیٹس میں آٹے کی مزید سپلائی روک دی ہے، آٹے کے بارے یہ اطلاعات بھی موصول رہی ہیں کہ آنے والے دنوں میں آٹا مزید مہنگا ہو جائے گا، اور 200 روپے کلو تک آٹا جانے کی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں آٹے کے علاوہ دیگر
خورد و نوش کی قیمتیں بھی آسمان کی بلندیو کو چھونے لگی ہیں غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کی زندگی “اجیرن” ہو کر رہ گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں