چوہدری پرویز الہی بطور وزیراعلی پنجاب 146

چوہدری پرویز الہی بطور وزیراعلی پنجاب

سٹاف رپورٹ(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

قرارداد کے حق میں 186 ووٹ آئے.اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا.
قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کیلئے کارروائی کا آغاز کیا گیا، حکومتی اتحاد کے ارکان نے لابی میں جا کر پرویز الٰہی کو ووٹ کاسٹ کیا، جبکہ اپوزیشن اراکین اجلاس کا بائیکاٹ کر کے ایوان سے باہر چلے گئے.
وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کیلئے سپیکر سبطین خان کی زیر صدرات پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع کیا، اسلم اقبال اور راجہ بشارت نے اعتماد کے ووٹ کیلئے قرارداد سپیکر اسمبلی کو پڑھ کر سنائی، سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے اعتماد کے ووٹ سے متعلق ارکان کو طریقہ کار بتایا۔
اس دوران اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں شدید احتجاج کیا، مشترکہ اپوزیشن کے ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
اجلاس کے دوران اسمبلی اور لابی کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے۔
سپیکر سبطین خان نے کہا کہ رولز کے مطابق ایوان کی کارروائی چلا رہا ہوں، کسی کوبھی اندرآنےکی اجازت نہ دی جائے، جوپرویزالہٰی کوووٹ دیناچاہتےہیں وہ ارکان لابی میں چلےجائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں