General Secretary of PML-N Jeddah Saudi Arabia 230

مسلم لیگ ن جدہ سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک کیطرف سے جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے مرکزی فنانس سیکرٹری اور جدہ شہر کے سیکرٹری جنرل انجنیئر حاجی سجاد خان کے اعزاز میں ایک شاندار و پروقار تقریب

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے مرکزی فنانس سیکرٹری اور جدہ شہر کے سیکرٹری جنرل انجنیئر حاجی سجاد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی بے مثال اور لاجواب ہے ان کے مابین استحکام امت کا استحکام ہے کیونکہ پاک سعودی ممالک امت مسلمہ کے دو روشن ستارے ہیں نیز پاکستانی اور سعودی باشندے ایکدوسرے کے دلوں میں رہتے ہیں تاریخ گواہ ہے سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیاہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ن جدہ سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک کیطرف سے اپنی رہائش گاہ پر انکے اعزاز میں دئیے گئے شاندار و پروقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ انجنیئر فرید خان بھی موجود تھے ۔ اس دوران انجنیئر الحاج سجاد خان نے میزبان مہرعبدالخالق لک سے تفصیلی ملاقات بھی کی اور موجودہ ملکی معاشی و سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور کے متعلق تفصیلی گفتگو کی ۔ انہوں نے پاکستان میں پی ڈی ایم کی مرکزی حکومت کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ پی ڈی ایم نے چیلنج سمجھ کر مرکزی حکومت کو قبول کیا جن کو مختلف مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن پوری حکمت عملی سے ملک و عوام کی بھلائی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعاؤں کے علاوہ ملاقات میں دیگر پارٹی امور و موجودہ صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی ، دونوں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ اور قائدجمعیتہ مولانا فضل الرحمن کی مکمل صحتیابی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی اور مملکت سعودی عرب میں مقیم تمام مسلمان خصوصاً پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ حرم مکی اور مدینہ منورہ میں جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کیلئے عمرہ ادائیگی اور دعاؤں کا خصوصی اہتمام کریں کہ رب العزت قائدجمعیتہ کو صحٹ کاملہ عطاء فرمایں کیونکہ مولانا فضل الرحمن کا وجود مسعود اس امت کیلئے الله تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے دنیا کے ہر فورم پر مولانا فضل الرحمن نے امت مسلمہ کی ترجمانی اور دین اسلام کا دفاع کیا ہے اور کر رھا ہیں قائد جمیعت بلا شبہ اس وقت امت مسلمہ کے ان رہنماؤں میں شمار کئے جاتے ہیں جنکی آواز ہر ایوان میں سنی جاتی ہے جن سے کروڑوں لوگوں کی امیدیں وابستہ ہیں اور عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہے ۔ آخر میں انجنیئر حاجی سجاد خان نے مسلم لیگی رہنماء مہر عبدالخالق لک کیطرف سے پروقارتقریب ، والہانہ و شاندار استقبال اور عزت افزائی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں