Parvez Elahi will take the vote of confidence today 222

پرویز الہیٰ آج ہی اعتماد کاووٹ لیں گے، پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹنگ میں حصہ لینے کے لئے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے تمام ارکان پنجاب اسمبلی پہنچ چکے ہیں.
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے ان کے پاس نمبرز پورے ہیں.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ الحمداللہ 187نمبرزمکمل
انہوں نے بتایا کہ اس وقت اسمبلی میں ہمارے ارکان کی تعداد 185ہے،ایک رکن بہاولپور سے روانہ ہوگئے، کچھ دیر میں اسمبلی پہنچ جائیں گے، ایک اور رکن سے بھی رابطہ ہوا ہے ہوسکتا ہے کہ ہماری تعداد 187 ہوجائے.
پی ٹی آئی کی جانب سے سامنے آئے فیصلے کے بعد اپوزیشن ارکان اسپیکر کےڈائس کےسامنےجمع ہوگئے اور کورم کی نشاندہی کی، جس پر اسپیکر سبطین خان نے کہا کہ حکومتی ارکان اکثریت میں ہیں اور کورم پوراہے.
اپوزیشن کے بھرپور احتجاج کے باعث اسپیکر نے کورم کی نشاندہی کےمعاملےپر دوبارہ گنتی کرانےکی پیشکش کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں