بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے کراچی کے فنکاروں، سیاسی و سماجی کارکنوں، شاعروں اور فلم سازوں کی ملاقات 164

بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے کراچی کے فنکاروں، سیاسی و سماجی کارکنوں، شاعروں اور فلم سازوں کی ملاقات

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے فنکاروں کے جدید و شاندار کام کو سراہا،آصفہ بھٹو زرداری نے سینڈ آرٹسٹس کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے گئے پورٹریٹس کو سراہا،فنکار وہاں پیدا ہوتے ہیں جہاں ان کا خیال اور پشت پناہی کی جاتی ہے،پاکستان باصلاحیت فنکاروں، گلوکاروں، شاعروں، مجسمہ سازوں اور فلم سازوں سے بھرا ہوا ہے،ضروری ہے کہ انہیں اپنی بیپناہ صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم اور اسٹیج فراہم کیا جائے،پی پی پی کی زیرقیادت حکومتِ سندھ ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں پختہ یقین رکھتی ہے،حکومتِ سندھ مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کو فروغ دیتی رہے گی،آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں حرا، کلثوم محمود ایڈووکیٹ، فاطمہ بلوچ اور گل سرحدی شامل تھے،صابر احمد، عبید سہتو، فہیم شاد، شہباز جان، عادل بلوچ، عاصم بلوچ، عادل بزنجو، احسن شاہ، اے بی رئیس اور شہباز ملک بھی شامل تھے،سمیر شوکت، کبیر اکبر، سمیر خورشید، وحید نور، شاہ زیب، مہر گہر اور عزم لیاری بھی شامل تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں